---فائل فوٹو 

جماعت اسلامی پنجاب کے امیر، محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ کسانوں کے قتل عام اور حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف 26 سے 28 اکتوبر تک لاہور سے کسان بچاؤ پاکستان بچاؤ روڈ کارواں شروع کیا جائے گا ۔ 

محمد جاوید قصوری نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو نوشہرہ، ورکاں اور آخری روز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن کارواں سے خطاب کریں گے۔

اِن کا کہنا تھا کہ کارواں پہلے روز لاہور سے اوکاڑہ، دوسرے روز لاہور سے نوشہرہ ورکاں اور آخری روز ننکانہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جائے گا۔

محمد جاوید قصوری نے گندم کی قیمت 45 سو روپے فی من کرنے، روٹی کی قیمت دس روپے مقرر کرنے، سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے اور فی ایکڑ 40 ہزار روپے کا ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کھادوں، زرعی ادویات کی قیمتیں 50 فیصد کرے اور چھ ماہ تک بجلی کے بل بھی معاف کرے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جاوید قصوری لاہور سے

پڑھیں:

پی ٹی آئی کی ایکٹویسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظور

لاہور کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمے میں فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کےبعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فلک جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق اور رانا رؤف ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

ایڈیشنل سیشن جج ساجد احمد چوہدری نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ فلک جاوید کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سردار محمد یوسف کا ملکی حالات خراب کرنے والوں کے خلاف سخت موقف
  • ریاستی اداروں کےخلاف ٹوئٹ کا مقدمہ ، مقامی عدالت نے فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی
  • پی ٹی آئی کی خاتون کارکن فلک جاوید کی ضمانت منظور
  • پی ٹی آئی کی ایکٹویسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظور
  • لاہور کے مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
  • سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف میں مقابلہ، پولنگ شروع
  • کاشتکاروں سے ناانصافی‘ جماعت اسلامی 19اکتوبرکوکراچی تا کشموراحتجاج کریگی
  • ہنرمند افراد کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نکھارا جاسکتا ہے،جاوید قصوری
  • سیلاب سے کسان شدید متاثر، ملک بھر میں ایک لاکھ ایکڑ زمین دوبارہ آباد کرنے کا منصوبہ