کراچی:

سندھ حکومت نے کیٹی بندر اور شاہ بندر میں منی فِش ہاربرز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

منصوبے کا مقصد ساحلی معیشت کو فروغ دینا اور چھوٹے ماہی گیروں کو سہولت فراہم کرنا ہے، نئی منی بندرگاہیں کراچی فِش ہاربر کا دباؤ کم کریں گی اور برآمدی معیار بہتر بنائیں گی، منصوبے پر 1.35 ارب روپے لاگت آئے گی اور اسکی تکمیل تین سال میں متوقع ہے، منی فِش ہاربرز کی مالی معاونت صوبائی و غیر ملکی ذرائع سے حاصل کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر ماہی گیری محمد علی ملکانی اور سیکریٹری ماہی گیری ڈاکٹر کاظم جتوئی کو منی فش ہاربر کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔

سیکریٹری فشریز نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا کہ کراچی فِش ہاربر اپنی گنجائش سے تجاوز کر چکا ہے، ماہی گیروں کو تاخیر اور مالی نقصان کا سامنا ہے، محکمہ مویشی و ماہی پروری نے منصوبہ 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی تیاری کرلی، شاہ بندر میں مجوزہ ہاربر میں کشتیوں کے لیے برتھنگ ایریاز، کولڈ اسٹوریج، فیولنگ اور مرمت کی سہولیات شامل ہوں گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے جدید ویسٹ مینجمنٹ سسٹم اور شفاف مچھلی آکشن ہال بھی بنایا جائے گا، منصوبہ چھوٹے پیمانے کی ماہی گیری کو فروغ دے کر روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے کہا کہ منصوبہ مقامی معیشت کو تقویت اور پائیدار ماہی گیری کو فروغ دے گا، تربیتی ورکشاپس کے ذریعے ماہی گیروں کو شکار کے بعد انتظام اور پائیداری کے اصول سکھائے جائیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کیٹی بندر اور شاہ بندر ماضی میں اہم قدرتی بندرگاہیں رہی ہیں، پہلے مرحلے میں منی فِش ہاربرز اور دوسرے مرحلے میں مکمل بندرگاہیں قائم کی جائیں گی، دونوں اضلاع شہر کے قریب اور موٹروے و نیشنل ہائی وے سے منسلک ہیں، منصوبہ سندھ کے ماحولیاتی طور پر مستحکم اور پائیدار ترقیاتی وژن کا حصہ ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ منصوبے سے ماہی گیری، تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں طویل المدتی فوائد حاصل ہوں گے، کیٹی بندر اور شاہ بندر کے ماہی گیر منصوبے کے ذریعے مالی استحکام اور بہتر روزگار حاصل کر سکیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: منی ف ش ہاربرز اور شاہ بندر ماہی گیری

پڑھیں:

بیلاروس کا مقامی سطح پر مسافر طیارے تیار کرنے کا منصوبہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

منسک (انٹرنیشنل ڈیسک) بیلاروس نے 2030ء تک مکمل طور پر مقامی سطح پر مسافر طیاروں کی تیاری کا اعلان کردیا۔ یہ بات بیلاروس کے صدر کے انتظامی سربراہ دمتری کروتوی نے روس کے علاقوں روستوف اوبلاست اور ستاوروپول ٹیریٹری کے دورے کے بعد بیلاروس ون ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہی۔ دمتری کروتوی کے مطابق طیارہ سازی بیلاروس اور روس کے درمیان تعاون کا سب سے تیزی سے ابھرتا ہوا شعبہ ہے اور دونوں ممالک اس صنعت کو تقریباً شروع سے سہارا دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ترقی کی رفتار 30 فیصد سے لے کر 3گنا تک بڑھ رہی ہے جبکہ روس کے تمام بڑے ائرکرافٹ پلانٹس اور بیلاروس کے بارانووِچی میں واقع پلانٹ نمبر 558، منسک سول ایوی ایشن پلانٹ اور اورشا ایئر کرافٹ ریپئر پلانٹ کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ موجودہ پیداواری تنصیبات کو مسلسل مصروف رکھنے کے لیے ابھی تک مکمل منصوبہ تیار نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پینٹنگ سے لے کر پیچیدہ اور بڑے طیاروں کے پرزوں کی تیاری تک کئی نئی ورکشاپس بنا رہے ہیں لیکن چونکہ یہ آرڈرز مستقل نوعیت کے نہیں، اس لیے باقاعدہ نظام کاری ابھی قائم نہیں ہو سکی۔صنعتوں کو مرمتی کام سے نکل کر اصل ٹیکنیکل مینوفیکچرنگ کی طرف لانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم بارانووِچی میں تین یا چار نئی ورکشاپس بنا بھی لیں لیکن یہ نہ جان سکیں کہ انہیں مستقل مصروف کیسے رکھا جائے، تو ایسی سرمایہ کاری بے کار ہو گی۔ دمتری کروتوی نے زور دیا کہ بیلاروس میں ایوی ایشن کے شعبے کے لیے نئی مہارتیں اور نئی تکنیکی صلاحیتیں پیدا کرنا قومی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر کام شروع ہو چکا ہے اور تیزی سے جاری ہے ، اس پورے پروگرام کی کامیابی ایک مکمل سول ایئرکرافٹ کا تیار ہونا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا غیر قانونی کان کنی کیخلاف نئی صوبائی فورس بنانے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت  کا ایک اور نئی صوبائی فورس بنانے کا فیصلہ
  • پنجاب: غیر قانونی مائننگ روکنے کیلئے مائنز اینڈ منرلز فورس قائم کرنے کا فیصلہ
  • گٹر پر ڈھکن لگائے جاتے ہیں لیکن نشہ کرنے والے لے جاتے ہیں، ترجمان سندھ حکومت
  • حکومت کا زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • گٹروں کے ڈھکن لگاتے ہی نشہ کرنے والے افراد چوری کرلیتے ہیں، ترجمان سندھ حکومت
  • یاسین ملک کو سزا دلانے کا بھارتی منصوبہ
  • بیلاروس کا مقامی سطح پر مسافر طیارے تیار کرنے کا منصوبہ
  • اسلام آباد تا لاہور موٹروے پر جدید ترین موسمیاتی الرٹ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ
  • جماعت اسلامی کا بی آر ٹی پروجیکٹ بند کرنے اور پرانا یونیورسٹی روڈ بحال کرنے کا مطالبہ