پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بکنگ میں 4دن باقی رہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: پرائیویٹ حج سکیم کے تحت بکنگ میں چار دن باقی رہ گئے.
پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 44 ہزارعازمین کی بکنگ مکمل ہوگئی اور 16 ہزار نشستیں باقی رہ گئی ہیں۔
سعودی وزارت حج احکامات کےتحت پرائیویٹ سکیم بکنگ مدت میں اضافہ ممکن نہیں اوروزارت مذہبی امور حج بکنگ میں تیزی کیلئےپرائیویٹ آپریٹرزکو تحریری ہدایت بھی دے چکی ہے۔
25 روز میں پرائیویٹ حج آپریٹرز تقریباً 23 ہزارعازمین کی بکنگ کرسکے،گزشتہ برس رہ جانےوالے 21 ہزار 654 عازمین کوبھی اگلے سال حج پربھجوایا جائےگا،پرائیویٹ حج سکیم کےتحت بکنگ کا آغاز 19 ستمبر کو کیا گیا تھا۔
پنجاب بار کونسل کے انتخابات قریب آگئے
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پرائیویٹ حج سکیم کے
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔