گھریلو ملازمہ قیمتی سامان ڈسٹ بن میں چھپا کر چوری کرتی رہی،جویریہ سعود
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
معروف اداکارہ جویریہ سعود نے ایک مارننگ شو میں گفتگو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ایک گھریلو ملازمہ ان کے گھر سے سونے کی چین، پرفیومز، گھڑیاں اور دیگر قیمتی اشیا کو ڈسٹ بن میں چھپا کر چوری کرتی رہی۔
جویریہ کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ چیزیں کہاں غائب ہو رہی ہیں، لیکن بعد میںخفیہ کیمرے چیک کرنے پر حقیقت سامنے آئی۔ انہوں نے بتایا کہ ملازمہ نہایت ہوشیاری سے اشیاء کو کوڑے میں چھپاتی اور بعد میں نکال کر لے جاتی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے مختلف اوقات میں کئی گھریلو ملازم رکھے، جن میں سے کچھ نے ان کا اعتماد جیتا، لیکن کئی بار انہیں دھوکہ دہی، چوری اور جھوٹے بہانوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک خانسامہ آٹھ سال ان کے ساتھ رہا اور آخر میںبڑی رقم ادھار لے کر فرار ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ گھریلو ملازمین بعض اوقات اداکاروں سے بھی بڑے اداکار نکلتے ہیں، ہر وقت بیماری یا ضرورت کا بہانہ کر کے پیسے لیتے رہتے ہیں، اور وہ اکثرتنخواہ سے زیادہ رقم دے دے کر تھک جاتی تھیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیئے گئے
اسلام آباد:سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیئے گئے، وہ گھریلو صارفین جو بل ادا کرچکے ان کے بل ایڈجسٹ کردیے گئے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق گھریلو صارفین کی تمام کٹیگریز کے بل معاف کردیے گئے ہیں، کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے بل دسمبر تک موخر کردیے گئے ہیں۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق اگست کے موخر شدہ بل 6 ماہ کی اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔
اسی طرح سیلاب زدہ زرعی کمرشل صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر کردیے گئے ہیں، جنوری سے جون تک صارفین قسطوں میں اگست کا بل ادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق گھریلو کمرشل صارفین کو بلز میں 17 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا ہے، گھریلو صارفین کو 11 ارب روپے معاف کردیے گئے ہیں، کمرشل اور زرعی صارفین کے 6 ارب روپے کے بلز مؤخر کیے گئے ہیں، حکومت نے مجموعی طور پر 25 لاکھ صارفین کو ریلیف دیا ہے،
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین نے جو بلز ادا کردیے وہ اس ماہ ری فنڈ ہوچکا، کمرشل اور زرعی صارفین کو چارماہ تک بلوں سے متعلق ریلیف دیا گیا، کمرشل صارفین کے بل کے حساب سے جنوری سے جون تک فکس رقم شامل کی جائے گی۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق یہ فیصلہ سیلاب متاثرہ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔