سنگاپور : ثانوی سطح کے طلبہ کے اسمارٹ فون استعمال پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سنگا پور(انٹرنیشنل ڈیسک) سنگا پور کی حکومت نے ثانوی اسکولوں کے طلبہ پر اسکول ٹائم کے دوران سمارٹ فونز اور سمارٹ واچز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی،جس کا نفاذ جنوری سے ہو گا۔ اس وقت پابندی صرف تدریسی اوقات پر لاگو ہے، جسے اب پورے اسکول کے دن تک بڑھا دیا جائے گا۔وزارت تعلیم نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سیکنڈری اسکولوں میں صحت مند اسکرین عادات کو فروغ دینے کے لیے شروع کیے گئے جامع اقدامات کا حصہ ہے۔نئے قواعد کے مطابق طلبہ کے اسمارٹ فون اور ڈیوائسز اسکول کے اوقات میں مخصوص اسٹوریج ایریاز یا اپنے اسکول کے بستوں میں رکھے جائیں گے۔ وزارت نے کہا کہ مخصوص ضروری حالات میں سکول استثنا دے سکتے ہیں۔ وزارت نے مزید کہاکہ تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ طلبہ میں حد سے زیادہ اسکرین کا استعمال نیند، جسمانی سرگرمی اور دوستوں و اہل خانہ سے سماجی روابط جیسی اہم سرگرمیوں کو متاثر کرتا ہے اور یہ اجتماعی طور پر بہبود پر منفی اثر ڈالتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔