لاہور (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرہ زرعی کمرشل صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر کردیے ہیں۔

نجی ٹی وی آج نیوز نے ذرائع پاور ڈویژن سے دعویٰ کیاہے کہ جنوری سے جون تک یہ صارفین قسطوں میں اگست کا بل ادا کریں گے، مجموعی طور پر گھریلو کمرشل صارفین کو اگست کے بلز میں 17ارب روپےکا ریلیف دیا گیا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو 11 ارب روپے معاف کردیے گیے، کمرشل اور زرعی صارفین کے 6 ارب کے بلز مؤخر کیے گئے ہی۔

 
حکومت نے مجموعی طور پر 25 لاکھ بجلی صارفین کو ریلیف دیا ہے، گھریلو صارفین جو بلز دے چکے اس مہینے ری فنڈ ہوچکا۔ کمرشل اور زرعی صارفین کو چارماہ تک بلوں سے متعلق ریلیف دیا گیا، کمرشل صارفین کے بل کے حساب سے جنوری سے جون تک فکس رقم شامل کی جائے گی۔

 افغان حکومت بھارت  سے خوشگوار تعلقات رکھے لیکن پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر نہیں: سعد رفیق 

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق یہ فیصلہ سیلاب متاثرہ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کمرشل صارفین صارفین کو صارفین کے

پڑھیں:

30 سالہ کرکٹر کو خاتون کو ہراساں کرنے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا

پاپوا نیو گنی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کپلن ڈوریگا کو خاتون کو ہراساں کرنے اور اس کا موبائل فون چھیننے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 30 سالہ کرکٹر امریکی ریاست جرسی میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ چیلنج لیگ میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے تھے اور ابھی تک ایونٹ میں ڈنمارک اور کویت کے خلاف میچز کھیل چکے ہیں۔

کپلن ڈوریگا نے 25 اگست کی رات تقریباً ڈھائی بجے ہوٹل واپسی پر سینٹ ہیلیئر میں ہلیری اسٹریٹ پر ایک عورت کو دیکھا اور اس پر اچانک حملہ کرکے اس سے موبائل فون چھین لیا۔

پولیس نے یہ واقعہ پیش آنے کے فوراََ بعد ہی کرکٹر کو گرفتار کر لیا تھا اور اگلے ہی روز ان کے خلاف ڈکیتی کے الزام میں باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا گیا تھا جس کے بعد 27 اگست کو اُنہوں نے جرسی مجسٹریٹ کورٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا تھا۔

اب 28 نومبر کو رائل کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کپلن ڈوریگا کو 3 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سری لنکا میں سیلاب سے متاثرہ فیملی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے
  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا، گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا
  • ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، گھریلو سلنڈر 87 روپے مہنگا
  • گوگل کا رنگ برنگے قمقموں سے جگمگاتا ڈوڈل؛ صارفین خوشگوار حیرت میں مبتلا
  • سری لنکا میں بدترین سمندری طوفان، پاکستان کے ریلیف آپریشن میں بھارتی حکومت رکاوٹ بن گئی
  • پاک بحریہ کا سری لنکا میں سیلاب ریسکیو آپریشن جاری، متاثرہ خاندان کی محفوظ منتقلی
  • سری لنکا میں بدترین سمندری طوفان، پاکستان کے ریلیف آپریشن میں بھارتی حکومت رکاوٹ بن گئی
  • 30 سالہ کرکٹر کو خاتون کو ہراساں کرنے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا
  • اگلے 300 دن سیلاب متاثرہ ڈھانچے کی بحالی کیلئے نہایت اہم ہیں: ڈاکٹر مصدق ملک
  • پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن کا آغاز