حدیقہ کیانی کا سیلاب سے متاثرہ ایک ہزار خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
سٹی 42: حدیقہ کیانی اور الخدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب متاثرین کیلئے بڑا ریلیف آپریشن کرتے ہوئے 1000 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔
معروف گلوکارہ اور سماجی کارکن حدیقہ کیانی نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے جلال پور پیر والا اور شجاع آباد کے 1000 سیلاب متاثرہ خاندانوں میں فلڈ ریلیف پیکجز تقسیم کیے۔ ریلیف پیکج میں خشک راشن، بستر، لحاف، واٹر کولر، مچھر دانیاں، چٹائیاں، برتن اور گھریلو استعمال کی دیگر اشیاء شامل تھیں جبکہ 500 بچوں کیلئے خصوصی طور پر اسٹیشنری، کھلونے اور تحائف بھی فراہم کیے گئے۔
گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا
جلال پور پیر والا میں 600 خاندانوں جبکہ شجاع آباد میں 400 خاندانوں کو امدادی سامان دیا گیا۔
اس موقع پر حدیقہ کیانی نے خواتین اور بچوں سے گھل مل کر ان کے مسائل اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریبات میں الخدمت فاؤنڈیشن ملتان کے صدر سید عبدالقادر، سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی، جلال پور پیر والا کے صدر عدیل کریم بھٹی، شجاع آباد کے صدر ڈاکٹر ذیشان حسن وینس سمیت الخدمت رضاکاروں، مقامی عمائدین اور متاثرہ خاندانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
لاہور بورڈ کا امتحانی پرچوں کی ری چیکنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی لانے کا فیصلہ
حدیقہ کیانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب ایک بڑا ڈیزاسٹر تھا، لیکن الخدمت فاؤنڈیشن کی منظم اور مؤثر کاوشیں دیکھ کر میں بے حد متاثر ہوئی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ جلال پور پیر والا اور شجاع آباد میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹرز قائم کیے جائیں۔ میں الخدمت کے ساتھ مل کر اس مقصد کیلئے کام کروں گی۔مشکل حالات کے باوجود متاثرہ خواتین اور بچوں کی حوصلہ مندی قابلِ تعریف ہے۔ ہمیں مل کر ان کے دکھ درد بانٹنے ہوں گے۔
بھارت سےآنیوالی آلودہ ہواسےلاہورمیں اےکیوآئی250ہوگیا:الرٹ جاری
سید عبدالقادر نے حدیقہ کیانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب کے آغاز سے اب تک ہزاروں خاندانوں کو ریسکیو اور ریلیف فراہم کیا ہے اور اب بحالی کے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ شعیب ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا مشن صرف ریلیف تک محدود نہیں بلکہ متاثرہ خاندانوں کو مکمل بحالی تک ساتھ لے کر چلنا ہے، جلد کسان بحالی پروگرام کا آغاز کریں گے۔
سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے
ڈاکٹر وسیم حسن وینس نے کہا کہ جب فنکار سماجی خدمات میں شامل ہوتے ہیں تو معاشرے میں ہمدردی کے جذبات مزید مضبوط ہوتے ہیں۔ امدادی سامان کی تقسیم کے بعد حدیقہ کیانی نے بستی بھوپت والا کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے نوجوانوں اور بچوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب ’بنو قابل‘ جیسے پروگراموں کا حصہ بنیں، ہنر سیکھیں اور اپنی تقدیر خود بدلیں۔
اسلام آباد میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں، میٹرو بس سروس بھی مکمل بحال
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جلال پور پیر والا متاثرہ خاندانوں الخدمت فاؤنڈیشن حدیقہ کیانی نے کہا کہ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔