Nawaiwaqt:
2025-10-18@12:02:42 GMT

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف 

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیئے گئے۔ وہ گھریلو صارفین جو بل ادا کرچکے ان کے بل ایڈجسٹ کردیئے گئے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق گھریلو صارفین کی تمام کٹیگریز کے بل معاف کردیے گئے ہیں، کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے بل دسمبر تک موخر کردیے گئے ہیں۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق اگست کے موخر شدہ بل 6 ماہ کی اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔ اسی طرح سیلاب زدہ زرعی کمرشل صارفین کے اگست کے بجلی  بل دسمبر تک مؤخر کردیے گئے ہیں، جنوری سے جون تک صارفین قسطوں میں اگست کا بل ادا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق گھریلو کمرشل صارفین کو بلز میں 17 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا ہے، گھریلو صارفین کو 11 ارب روپے معاف کردیے گئے ہیں، کمرشل اور زرعی صارفین کے 6 ارب روپے کے بلز مؤخر کیے گئے ہیں، حکومت نے مجموعی طور پر 25 لاکھ صارفین کو ریلیف دیا ہے۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین نے جو بلز ادا کردیئے وہ اس ماہ ری فنڈ ہوچکا، کمرشل اور زرعی صارفین کو چار ماہ تک بلوں سے متعلق ریلیف دیا گیا، کمرشل صارفین کے بل کے حساب سے جنوری سے جون تک فکس رقم شامل کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گھریلو صارفین کردیے گئے ہیں صارفین کو کے مطابق اگست کے

پڑھیں:

پنجاب میں سیلاب متاثر ین کو امدای رقوم دینے کی تیاریاں مکمل

 پنجاب میں سیلاب متاثر ین کو امدای رقوم دینے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،سیلاب متاثرین کے لئے امدای چیک بھی تیار کر لئے گئے، سیلاب متاثرہ علاقوں کا سروے تیزی سے جاری ہے، سروے مکمل ہوتے ہی امدادی سلسلہ ایک دو روز میں شروع ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سیلاب سے کل 4ہزار 751موضع جات سیلاب سے متاثرہ ہوئے۔ سیلاب سے متاثرہ ٹیموں میں 4مختلف محکموں کے اراکین شامل ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب کابینہ نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10لاکھ روپے مستقل معذوری پر 5لاکھ اور معمولی معذوری پر 3لاکھ روپے دیے جائیں گے۔پکا گھر مکمل تباہ ہونے پر 10لاکھ، جزوی نقصان پر 3اورکچے گھر کی مکمل تباہی پر 5لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔فصلوں کے 25فیصد نقصان پر فی ایکڑ 20 ہزار روپے امداد کا اعلان کردیا گیا۔ صوبے کے2855موضع جات میں آبیانہ اور ایگریکلچر انکم ٹیکس بھی معاف کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سیلاب متاثرہ زرعی کمرشل صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر تک مؤخر
  • سیلاب زدہ علاقوں کے لیے بڑی ریلیف: حکومت نے اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیے
  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیئے گئے
  • سیلاب متاثرین کیلئے بڑی راحت، بجلی کے بل معاف
  • پنجاب میں سیلاب متاثر ین کو امدای رقوم دینے کی تیاریاں مکمل
  • اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل کردیے گئے
  • وفاقی حکومت کا مارکیٹ سے بجلی کی خریداری کرنے کا حتمی فیصلہ
  • پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فلڈ سروے جاری
  • حکومت کا نیا جھٹکا , بجلی کے نرخوں میں اضافہ، عوام پریشان