سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیئے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی کے بل معاف کر دیئے گئے، وہ گھریلو صارفین جو بل ادا کرچکے ان کے بل ایڈجسٹ کردیے گئے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق گھریلو صارفین کی تمام کٹیگریز کے بل معاف کردیے گئے ہیں، کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے بل دسمبر تک موخر کردیے گئے ہیں۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق اگست کے موخر شدہ بل 6 ماہ کی اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔اسی طرح سیلاب زدہ زرعی کمرشل صارفین کے اگست کے بجلی بل دسمبر تک مخر کردیے گئے ہیں، جنوری سے جون تک صارفین قسطوں میں اگست کا بل ادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق گھریلو کمرشل صارفین کو بلز میں 17 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا ہے، گھریلو صارفین کو 11 ارب روپے معاف کردیے گئے ہیں، کمرشل اور زرعی صارفین کے 6 ارب روپے کے بلز مخر کیے گئے ہیں، حکومت نے مجموعی طور پر 25 لاکھ صارفین کو ریلیف دیا ہے، پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین نے جو بلز ادا کردیے وہ اس ماہ ری فنڈ ہوچکا، کمرشل اور زرعی صارفین کو چارماہ تک بلوں سے متعلق ریلیف دیا گیا، کمرشل صارفین کے بل کے حساب سے جنوری سے جون تک فکس رقم شامل کی جائے گی۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق یہ فیصلہ سیلاب متاثرہ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکابل میں کوئی آئین موجود نہیں، وہاں ایک گروہ طاقت کے بل پر اقتدار میں ہے، پاکستان کابل میں کوئی آئین موجود نہیں، وہاں ایک گروہ طاقت کے بل پر اقتدار میں ہے، پاکستان عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کا چیف جسٹس پاکستان کو خط بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کابینہ کی تشکیل کا اختیار دیدیا مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ، مزید 24اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں افغان طالبان اور ٹی ٹی پی بھارت سے ملکر کر جارحیت کر رہے ہیں،محمد عارف افغانستان بھارت کا مکمل پراکسی، اب ہمسایوں کی طرح رہنا ہوگا،وزیر دفاع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے بل معاف کر اگست کے بجلی میں اگست

پڑھیں:

پشاور: سرکاری اسپتال کا بلیک میلرسی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار

پشاور(نیوزڈیسک )این سی سی آئی کی کارروائی،خاتون کی شکایت پربلیک میلنگ نیٹ ورک بےنقاب۔پشاور میں خاتون کی شکایت پرخطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک بےنقاب ہوگیا۔ این سی سی آئی نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سرکاری اسپتال میں سی سی ٹی وی آپریٹر نکلا، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

این سی سی آئی کے مطابق ملزم عمران نے شادی کاجھانسہ دے کر متاثرہ خاتون کی تصاویر و ویڈیوزحاصل کیں اور بعد ازاں بلیک میل کرکے لاکھ روپے تاوان مانگا۔ ریکارڈ کیے گئے بیانات کے مطابق ملزم نے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کو نازیبا ویڈیو بھیج کربلیک میلنگ کی کوشش کی۔این سی سی آئی اے نے تاتارا پارک میں خفیہ ملاقات طے کروا کے چھاپہ مارکر ملزم کو موقع پرگرفتارکیا۔ گرفتاری کے دوران قیمتی موبائل فون، واٹس ایپ چیٹ اور متعدد خواتین کی خفیہ ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • جوڈیشل کمیشن: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کیلئے جسٹس ظفر راجپوت کی منظوری
  • پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سری لنکا میں سیلاب سے متاثرہ فیملی کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے
  • ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد4کروڑ80لاکھ تک پہنچ گئی
  • پاک بحریہ کا سری لنکا میں سیلاب ریسکیو آپریشن جاری، متاثرہ خاندان کی محفوظ منتقلی
  • پشاور: سرکاری اسپتال کا بلیک میلرسی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار
  • شہر قائد ،پانی کی فراہمی تین دن معطل کرنے کا اعلان
  • اگلے 300 دن سیلاب متاثرہ ڈھانچے کی بحالی کیلئے نہایت اہم ہیں: ڈاکٹر مصدق ملک
  • مردان میں اہم سیاسی شخصیت کی سگریٹ فیکٹری پر چھاپہ، فیکٹری سیل
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان
  • سری لنکا: پاک بحریہ کے جہاز ’سیف‘ کی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں