ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، تمام ٹیموں کے نام سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ایشیا پیسیفک ریجن سے متحدہ عرب امارات نے جاپان کو شکست دے کر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
یو اے ای ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں رسائی حاصل کرنے والی آخری ٹیم ہے جس کے بعد تمام 20 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ پاکستان، آسٹریلیا، بنگلا دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز ، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
اس کے علاوہ نمیبیا، زمبابوے، آئرلینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نیپال، عمان، امریکا اور یو اے ای بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلیں گے۔
The 20 teams that will feature at next year's Men's #T20WorldCup have now been confirmed ????
More ???? https://t.
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے سال 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
پڑھیں:
گلگت میں گیس کا سٹاک مکمل ختم ہو گیا، بحران میں اضافہ
گیس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ گلگت شہر کے تمام ڈیلرز کے پاس گیس کا اسٹاک مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ ہفتہ کے دن سے شہر کی تمام گیس ایجنسیاں اور دکانیں بند رہیں گی۔ صورتحال تشویشناک اور گھمبیر ہے، حکومت فوری توجہ دیتے ہوئے موثر اقدامات اٹھائے۔ اسلام ٹائمز۔ سٹاک ختم ہونے سے گلگت میں گیس کا بحران پیدا ہو گیا۔ گیس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ گلگت شہر کے تمام ڈیلرز کے پاس گیس کا اسٹاک مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ ہفتہ کے دن سے شہر کی تمام گیس ایجنسیاں اور دکانیں بند رہیں گی۔ صورتحال تشویشناک اور گھمبیر ہے، حکومت فوری توجہ دیتے ہوئے موثر اقدامات اٹھائے، گیس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے اور اوگرا کی جانب سے نومبر 2025ء کے لیے مقرر کردہ گیس نرخوں کے برعکس گلگت بلتستان کے متعدد گیس پلانٹس نے از خود گیس کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافہ کر دیا ہے، جس سے صارفین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ گیس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق، اوگرا نے 11.8 کلو کے سلنڈر کی قیمت 2378.80 روپے مقرر کی ہے، لیکن بیشتر گیس پلانٹس اس وقت 3200 روپے کا ایکس پلانٹ ریٹ وصول کر رہے ہیں، جس پر ڈیلر کمیشن، کرایہ اور دیگر اخراجات شامل کر کے ایک سلنڈر کی قیمت 3470 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر نے بتایا کہ سوائے چند کمپنیوں جیسے کہ پری گیس، پول گیس، او پی آئی گیس کے علاوہ باقی تمام پلانٹس اوگرا ریٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے قیمتیں اپنی مرضی سے مقرر کر رہے ہیں۔ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر یا تو پلانٹس کو اوگرا ریٹ پر گیس فراہم کرنے کا پابند کیا جائے یا پھر گیس ڈیلرز ایسوسی ایشن کو عبوری طور پر نرخ مقرر کرنے کا اختیار دیا جائے تاکہ صارفین کو مزید مہنگائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔