ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داریوں میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل خان کی یو اے ای کے وزیرِ تجارت سےاہم ملاقات ہوئی۔

رانا احسان افضل خان نے یو اے ای کی کاروباری برادری کو پاکستان میں منعقد ہونے والے تیسرے فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن (فوڈ ایگ 2025) میں خصوصی شرکت کی دعوت دی۔

فوڈ ایگ 2025 جیسے پروگرام پاکستان کی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں کے دروازے کھولیں گے۔ وزارتِ تجارت کا فلیگ شپ ایونٹ فوڈ ایگ 2025 ، 25 تا 27 نومبر کو منعقد ہوگا۔

رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ بہتر تجارتی تعلقات سے خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کا اقتصادی اعتماد مضبوط ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کے موثر اقدامات پاکستان اور خلیجی ممالک میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ؛ پاکستان پر کیا اثر پڑے گا ؟

متحدہ عرب امارات میں رواں ماہ دسمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات فیول پرائس کمیٹی نےدسمبر 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات میں یہ اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور ملک کی معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی۔

سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.63 درہم سے 2.70 درہم فی لیٹر کردی گئی جب کہ اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت میں 2.51 درہم سے 2.58 درہم فی لیٹر کردی گئی۔

اسی طرح ای پلس 91 کی قیمت میں بھی 2.44 سے 2.51 درہم فی لیٹر ہوگئی جب کہ ڈیزل کی قیمت 2.67 سے بڑھ کر 2.85 ہوگئی۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی قیمتیں ہر ماہ عالمی منڈی کے رجحانات کے مطابق تبدیل کی جاتی ہیں۔

نومبر کے دوران عالمی تیل مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور اگرچہ آخری ہفتے میں قیمتیں ایک فیصد کے قریب بڑھی تھیں۔

مجموعی طور پر مارکیٹ مسلسل چوتھے ماہ بھی دباؤ کا شکار رہی۔ دسمبر میں ہونے والا یہ اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ نومبر میں معمولی کمی کے بعد ایندھن کی قیمتیں دوبارہ اوپر جا رہی ہیں۔

اکتوبر میں سپر 98 کی قیمت 2.77 درہم تک پہنچ گئی تھی جبکہ 2025 کے دوران سب سے زیادہ قیمت فروری میں ریکارڈ کی گئی جب یہ 2.74 درہم تک پہنچ گئی تھی۔

اپریل میں یہ قیمتیں سال کی کم ترین سطح 2.57 درہم فی لیٹر تک گر گئی تھیں۔

موجودہ اضافہ اس رجحان کو ظاہر کرتا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں جاری عدم استحکام امارات میں ماہانہ ایندھن کی قیمتوں کو براہِ راست متاثر کر رہا ہے۔

اگست 2015 میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو آزاد کر دیا تھا جس کے بعد سے یہ مکمل طور پر عالمی منڈی سے منسلک ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں رواں ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی ہے جو 15 دسمبر تک برقرار رہیں گی۔ اس کا اثر موجودہ قیمتوں پر نہیں پڑے گا۔ 

 

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، صدر زرداری
  • یو اے ای کیساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون مزید بڑھنے کا یقین ہے: صدر مملکت
  • سعودی عرب میں دسمبر 2025: ملک بھر میں ثقافت، معیشت، سائنس اور کھیلوں کی سرگرمیاں
  • سینیٹ کا اجلاس: پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے پر خلیجی ممالک میں سفارت خانے بند کرنے کا مطالبہ
  • چیئرمین سی ڈی اے سے اے ڈی بی کے وفد کی ملاقات، سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کیلئے تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
  • متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ؛ پاکستان پر کیا اثر پڑے گا ؟
  • گورنر شپ سے متعلق اے این پی سے کسی نے رابطہ نہیں کیا: ترجمان
  • جام کمال ڈی 8 وزرائے تجارت کونسل میں شرکت کیلئے قاہرہ پہنچ گئے
  • پاکستان دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے مصر کے ساتھ 250 کاروباری اداروں کی فہرست شیئر کرے گا، اسحٰق ڈار
  • عبدالعلیم خان: پاکستان کمیونیکیشن اور ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پرعزم