سرکاری کالج کی عمارت پر مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر پرنسپل کو شوکاز نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
گجرات کے سرکاری کالج کی عمارت پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر کالج پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگایا گیا تھا۔
ڈائریکٹر کالجز شعیب عاشق بٹ کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز میں کہا گیا ہے کہ کالج کی عمارت پر وزیر اعلیٰ کی تصویر والاجھنڈا مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر لگوایا گیا تھا، جو غفلت اور بد انتظامی کے زمرے میں آتا ہے۔
ڈائریکٹر کالجز کے شوکاز جاری کرنے کے ساتھ ہی عمارت سے پرچم ہٹوا دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی عمارت پر کی تصویر
پڑھیں:
پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا، کویتی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان نے مسائل کے حل کیلئے مسلسل سفارتی روابط کو ترجیحی راستہ قرار دیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔