گجرات کے گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگایا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ واقعے کے بعد ڈائریکٹر کالجز شعیب عاشق بٹ کی جانب سے کالج کے پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ کالج کی عمارت پر وزیراعلیٰ کی تصویر والا جھنڈا مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر لگایا گیا، جو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید انکوائری کی جائے گی اور ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سبزیوں کے نرخ کم کرانے کیلئے متحرک ہوگئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سبزیوں کے نرخ کم کرانے کیلئے متحرک ہوگئیں ،اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ، انہوں نے سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیدیا- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبے میں سبزیوں اور روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا،،،، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دیا، ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی،،،،،اجلاس میں پنجاب بھر میں سبزیوں کے لئے بھی یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا،،،،،پنجاب بھر کی 239مریم نواز کاشتکاربازار/سبزی منڈیوں کی یکساں برانڈنگ پر اتفاق کیا گیا، مارکیٹ سٹاف کی یکساں یونیفارم، شیڈ اور شاپس بھی ایک جیسی بنائی جائیں گی ،،،،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منڈیوں میں صفائی برقرار رکھنے کے لئے میکینکل سویپر استعمال کیے جائیں گے،،،اس کے علاوہ اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، رمضان میں ہر محلے میں سستے سٹال لگانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، تحفظ صارف قانون کے موثر نفاذ کے لئے اقدامات جا ئزہ لیا گیا-

متعلقہ مضامین

  • سرکاری کالج کی عمارت پر مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر پرنسپل کو شوکاز نوٹس
  • وزیراعلیٰ کی سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی اصولی منظوری
  • پاکستانی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا، ‘بہت جلد نوٹوں پر بھی وزیراعلیٰ کی تصویر ہوگی’
  • سی ڈی اے نے بحریہ ٹاؤن کو 18 کروڑ روپے واجبات پر حتمی شوکاز نوٹس جاری کردیا،کاپی سب نیوز پر
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹماٹر اور سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سبزیوں کے نرخ کم کرانے کیلئے متحرک ہوگئیں
  • پنجاب میں پہلی بار اینٹوں کے بھٹوں کی ماحولیاتی کمپلائنس رپورٹ جاری
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رائیونڈ اجتماع کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردیں
  • جعلی ویب پورٹل بنانے والی 2 فلور ملز کو کلین چٹ دلوانے کیلیے دباؤ