کراچی:

سینٹرل جیل کے باہر جمشید کواٹرز تھانے کی حدود میں چھری کے وار کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چھیپا حکام کے مطابق سینٹرل جیل کے باہر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔ بعد ازاں تحقیق میں معلوم ہوا کہ مقتول کو فائرنگ نہیں بلکہ چھری کے وار سے قتل کیا گیا۔

ایس ایچ او انصر بٹ کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث ایک ملزم گلشن ابڑو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

انصر بٹ نے بتایا کہ مقتول کی شناخت امیر بخش کے نام سے ہوئی ہے جو لاڑکانہ کا رہائشی تھا۔ مقتول کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مقتول جیل سے رہائی حاصل کرکے باہر آیا تھا کہ گھاٹ لگائے ملزمان کا نشانہ بن گیا۔

ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم گلشن ابڑو نے انکشاف کیا کہ قتل کی وجہ پرانی دشمنی تھی اور حملہ آور کو پہلے سے علم تھا کہ امیر بخش آج جیل سے رہا ہوگا۔

ملزم اور اس کے ساتھی جیل کے باہر گھات لگائے بیٹھے تھے، جیسے ہی مقتول باہر نکلا، انہوں نے حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کا عمل جاری یے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق کے باہر جیل سے

پڑھیں:

کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔

ڈاکٹر آکاش قتل کے گرفتار تینوں ملزمان ڈاکو فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔

ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا