اورنگی میں ہلاک ملزم بچوں کے سامنے باپ کے قتل میں ملوث نکلا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں مارے جانے والا ملزم بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے میں ملوث نکلا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ دھابیجی موڑ کے قریب پولیس کا مسلح ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والا ملزم نورحسین عرف نونو ولد ناصر حسین بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے میں ملوث نکلا، ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ کے مطابق ملزم کا ساتھی اور واردات کے وقت موٹرسائیکل چلانے والا ملزم محمد بلال کو تین روز اقبال مارکیٹ پولیس نے گرفتاری کیا تھا ہلاک و گرفتارملزمان نے 28 ستمبر کومحمد مصطفی کالونی میں واردات کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے سجاد نامی شہری کو بچوں کے سامنے قتل کیا تھا۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور گرفتار ملزم سے موصول معلومات کی بنیاد پر مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کاروائی کی تو ملزم نے فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ،قتل کرنے والا مرکزی ملزم نور حسین عرف نونو ولد ناصر حسین شدید زخمی اور بعد ازاں ہلاک ہوگیاگرفتار ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اورنقدی رقم برآمدکی گئی، پولیس مقابلے میں ملزم نور حسین عرف نونو مارے جانیپروزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی آئی جی ویسٹ اور انکی ٹیم کو شاباش کا پیغام دیا ہے وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سماج دشمن ڈکیت کے خلاف جرات مندانہ اقدام لائق ستائش و تعریف ہیگھناؤنے عزائم کے تحت شہریوں کو نشانہ بناینوالے خطرناک ڈکیت کو جہنم واصل کرکے آپ اور آپکی ٹیم کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بچوں کے سامنے
پڑھیں:
امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا میں ریسٹورنٹ کے اندرفائرنگ:4افراد ہلاک،20زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ساؤتھ کیرولینا: امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا میں ایک ریسٹورنٹ کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیوفورٹ کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر سے جاری بیان میں بیایا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ ساؤتھ کیرولینا کے ساحلی قصبے سینٹ ہیلینا جزیرے میں پیش آیا اور کئی افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں مزید 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے لیکن مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور ہلاک ہونے والے افراد کے نام بھی جاری نہیں کیے۔
شیروف کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت سیکڑوں افراد وہاں موجود تھے، یہ واقعہ سب کے لیے ایک دردناک اور مشکل ہے۔
واضح رہے کہ ساؤتھ کیرولینا کا سینٹ ہیلینا آئس لینڈ افریقی نژاد شہریوں کا مرکز تصور کیا جاتا ہے اور اس سے گولہ گیچی کہا جاتا ہے۔