ہلاک ملزم کا ساتھی چند روز قبل گرفتار ہوچکا ہے، ہلاک ملزم نور کا کرمنل ریکارڈ بھی ملا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پاکستان بازار کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ملزم نے 28 ستمبر کو واردات کے دوران باپ کو بچوں کے سامنے قتل کیا تھا، ہلاک ملزم کی شناخت نور عرف نونو کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا بتانا ہے کہ ملزم نور کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تھا، ہلاک ملزم کے قبضے سے پستول برآمد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ملزم کا ساتھی چند روز قبل گرفتار ہو چکا ہے، ہلاک ملزم نور کا کرمنل ریکارڈ بھی ملا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہلاک ملزم

پڑھیں:

شہری سے 80 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والا اسی کا ڈرائیور نکلا

کراچی:

ملیر کینٹ میں مالک کو بھتے کی پرچی اور کال کر کے 80 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والا مالک کا ذاتی ڈرائیور نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق ملیر کینٹ پولیس نے ٹیکنیکل اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مالک سے بھتہ طلب کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بھتہ طلب کرنے کا مقدمہ نمبر 516 سال 2025 بجرم دفعہ 384 اور 385 تحت درج کیا تھا، گرفتار ملزم داؤد خان مدعی مقدمہ کا ذاتی ڈرائیور ہے جس نے اپنے ہی مالک کو فون کال اور بھتے کی پرچی کے ذریعے 80 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور نہ دینے پر انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے تاہم گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی مکمل کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ سی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، گلشن اقبال میں 62 لاکھ روپے کی ڈکیتی، پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گر فتار
  • راولپنڈی: رشتے سے انکار پر خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب سیف سٹی سافٹ ویئر باکس کی چوری میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی پولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث اور پولیس مقابلے میں فرار 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، دو الگ پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد
  • پشاور،ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کی کارروائی میں گرفتار ملزم کو منشیات سمیت میڈیا کے سامنے پیش کیا جارہا ہے
  • شہری سے 80 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والا اسی کا ڈرائیور نکلا
  • شہری سے 80 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنیوالا ذاتی ڈرائیور نکلا
  • کراچی، دو الگ الگ پولیس مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 5 ڈاکو گرفتار
  • قائد آباد اور زمان ٹان میں پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار