نیپال : عبوری حکومت کا بدعنوانی کے خلاف اقدامات کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال کی عبوری وزیرِاعظم کے مشیر نے کہا ہے کہ نگران حکومت بدعنوانی کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اجے کھنال سشیلا کرکی کے چیف ایڈوائزر ہیں، جو وزیراعظم کے پی شرما اولی کے استعفے کے بعد عبوری وزیرِاعظم مقرر کی گئی ہیں۔ اولی نے سیاسی انتشار کے بعد استعفا دیا تھا جس میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور 76 افراد ہلاک ہوئے۔ مظاہرے 8 ستمبر کو شروع ہوئے تھے جن میں زیادہ تر نوجوان شامل تھے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت بدعنوانی کا خاتمہ کرے اور معاشی عدم مساوات کو دور کرے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شائی ہوپ 13 مختلف ٹیموں کے خلاف سنچریاں بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان شائی ہوپ نے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور تاریخ ساز سنگِ میل عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان شائی ہوپ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی ہے، نیپیئر میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں انہوں نے 109 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر نہ صرف اپنی ٹیم کو مستحکم بنیاد فراہم کی بلکہ عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
اس سنچری کے ساتھ شائی ہوپ تمام 11 ٹیسٹ پلیئنگ نیشنز اور مجموعی طور پر 13 مختلف انٹرنیشنل ٹیموں کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے۔ وہ اس سے قبل نیدرلینڈز اور نیپال کے خلاف بھی سنچریاں بنا چکے ہیں، جس نے انہیں اس منفرد اعزاز تک پہنچا دیا۔
اس کارنامے سے انہوں نے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 12 ٹیموں کے خلاف سنچریاں اسکور کی تھیں۔
یہ شائی ہوپ کے کیریئر کی 19ویں ون ڈے سنچری تھی، جس کے ساتھ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹر برائن لارا کے 19 سنچریوں کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔ اس فہرست میں کرس گیل 25 سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
میچ کے نتیجے کے مطابق ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے، جسے میزبان نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان