Jasarat News:
2025-10-09@02:06:59 GMT

افغانستان فٹبال ٹیم کے ویزا معاملوں کا نوٹس لے لیا

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251009-01-16
لاہور(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغانستان فٹبال ٹیم کے ویزا معاملوں کا نوٹس لے لیا۔محسن نقوی نے افغانستان فٹبال ٹیم کو فوری ویزا کے اجرا کا حکم دے دیا۔ افغانستان فٹبال ٹیم کو آن آرائیول ویزا دلوانے کیلئے پی ایف ایف نے حکومت سے رابطہ کیا تھا۔افغانستان فٹبال ٹیم کے پلیئرز کو ویزا آن ارائیول کی خصوصی اجازت کی درخواست کی گئی تھی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی درخواست پر حکومت سے رابطہ کیا تھا۔پی ایف ایف نے خصوصی اجازت کیلئے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو خط لکھے تھے۔یاد رہے کہ افغانستان فٹبال
ٹیم کے بیرون ملک مقیم 19 کھلاڑی دبئی میں موجود ہیں۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر کا میچ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈولڈ ہے۔

راصب خان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فٹبال ٹیم محنت کر رہی ہے، اچھی امید رکھنی چاہیے، نولبرٹو سلانو

اسلام آباد:

قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سلانو نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے بہت محنت کی ہے، آج کا دن بہت اہم ہے۔

کھلاڑی افغانستان کیخلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریںگے، بھرپور امید ہے کہ پاکستانی ٹیم کی رینکنگ بہتر کر سکوں۔

پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے نولبرٹو سلانو نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہت محنت کر رہی ہے، ہمیں اچھے کی امید رکھنی چاہیے۔

کھلاڑیوں کو مشکل پریکٹس کرنی پڑی، سارے کھلاڑی بہت اچھا کھیلتے ہیں،ہماری ٹیم کی مکمل تیاری ہے، اچھے مقابلے کی امید رکھیں۔

آج میچ سے قبل فیصلہ کرینگے کہ کس کھلاڑی کو کھلانا ہے، ہمارے کھلاڑی اچھی ٹریننگ کر رہے تھے۔

 

متعلقہ مضامین

  • فٹبال ٹیم محنت کر رہی ہے، اچھی امید رکھنی چاہیے، نولبرٹو سلانو
  • پاک افغان اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر مقابلہ آج ہوگا
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا نوٹس، افغان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری
  • محسن نقوی کا نوٹس، افغان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری
  • پاک افغانستان فٹبال میچ کے انعقاد کیلئے آخری کوشش
  • ایشین کپ کوالیفائر:پاکستان اور افغانستان کا میچ نہ ہونیکے امکانات بڑھ گئے
  • اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان اور افغانستان کا فٹبال میچ کھٹائی میں پڑگیا
  • ایشین کپ کوالیفائرز: افغان فٹبال ٹیم کو تاحال پاکستان کے ویزے جاری نہ ہوسکے
  • مملکت میں کسی بھی ویزا پر موجود شخص اب عمرہ ادا کرسکتا ہے‘سعودی حکومت