وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیشنل یوتھ سمٹ کوئٹہ سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان حکومت نے پہلی مرتبہ صوبے کی جامع یوتھ پالیسی تیار کی ہے تاکہ نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے۔ حکومت بلوچستان نوجوانوں کے لیے تعلیم کے دروازے کھولنے، روزگار اور کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

نوجوانوں کے دلوں کا غبار بات چیت سے نکلے گا

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوانوں کے دلوں میں موجود غبار کو ختم کرنے کا واحد راستہ بات چیت ہے۔ نوجوانوں کے چہروں پر مایوسی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے لیکن حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

ہنر مندی وقت کی ضرورت ہے

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نوجوانوں کے لیے ہنر مندی کے پروگرام شروع کر چکی ہے تاکہ وہ ملکی اور عالمی سطح پر مقابلہ کرسکیں۔ دنیا اسکلز کی طرف جا رہی ہے، اس لیے ہمیں بھی اپنے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہوگا۔

تقریر نہیں، نوجوانوں کو سننے آیا ہوں

وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں آج یہاں تقریر کرنے نہیں بلکہ نوجوانوں کو سننے آیا ہوں اور ان کے تمام سخت سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار ہوں۔

نوکریاں فروخت نہیں ہونے دوں گا

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں نے حلف اٹھاتے ہی نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ نوکریاں فروخت نہیں ہونے دوں گا اور اس وعدے پر آج بھی قائم ہوں۔ محکمہ تعلیم میں میرٹ پر تعیناتیاں کی گئی ہیں اور اٹھارہ سو غیر حاضر اساتذہ کو نوکری سے برطرف کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت اور تعلیم میں کنٹریکٹ بنیاد پر بھرتیاں کی گئیں تاکہ نظام کو شفاف بنایا جا سکے۔

تعلیم پر سرمایہ کاری، تشہیر نہیں

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کسی پروگرام کی تشہیر کے بجٹ کو اسکول بنانے پر خرچ کرتی ہے کیونکہ اصل ترقی تعلیم سے ممکن ہے۔ مختلف محکموں میں سیاسی بنیادوں پر ہونے والی تعیناتیوں کا سلسلہ ختم کیا جا رہا ہے۔

بجٹ کا بڑا حصہ سرکاری ملازمین پر خرچ ہوتا ہے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈھائی لاکھ سرکاری ملازمین پر صوبے کا اسی فیصد بجٹ خرچ ہو رہا ہے جو ایک بڑا بوجھ ہے۔

محنت اور دیانتداری کامیابی کی کنجی ہے

آخر میں وزیراعلیٰ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ محنت اور دیانتداری کو اپنا شعار بنائیں، کیونکہ حکومت صرف مواقع فراہم کر سکتی ہے، کامیابی کے لیے جدوجہد خود کرنی ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

ملک کی پہلی خاتون فیفا ریفری سونیا مصطفیٰ کون ہیں؟

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سونیا مصطفیٰ نے پاکستان کی پہلی فیفا فٹبال ریفری بن کر ملک کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: سونیا مصطفیٰ نے پہلی خاتون فیفافٹبال ریفری بن کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا

انہوں نے فیفا ریفری فزیکل فٹنس ٹیسٹ کامیابی سے پاس کیا اور یہ کارنامہ فٹبال سے وابستہ پاکستانی خواتین کے لیے ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

سونیا مصطفیٰ نے اپنے اسپورٹس کیریئر کا آغاز سنہ 2007 میں کیا اور فٹبال کے میدان میں انہیں 16 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے سنہ 2017 میں ریفری کے طور پر میدان سنبھالا۔

انہوں نے حال ہی میں اے ایف سی فٹسال ریفری ایم اے کورس بھی کامیابی سے مکمل کیا، جو ان کے فٹبال کیریئر میں ایک اور نمایاں سنگِ میل ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان کی پہلی خاتون ریسنگ ڈرائیور عرشیہ اختر نے عالمی موٹر اسپورٹس میں تاریخ رقم کردی

سونیا مصطفیٰ بلوچستان کی خواتین فٹبال کی ترقی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ وہ بلوچستان ویمنز فٹبال اکیڈمی اینڈ کلب (BWFA & BWFC)  کی بانی اور صدر ہیں جو صوبے کی پہلی خاتون فٹبال اکیڈمی ہے جہاں مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کو زبان یا نسل کی تفریق کے بغیر تربیت دی جاتی ہے۔

انہوں نے ملکی سطح پر مرد و خواتین فٹبال اور فٹسال چیمپیئن شپ میں متعدد بار ریفری کے فرائض انجام دیے اور وہ پاکستان و بلوچستان کی پہلی خاتون ریفری ہیں جنہوں نے قومی سطح پر مردوں کے میچ میں آفیشیٹ کیا۔

سونیا مصطفیٰ سنہ 2018 سے بلوچستان ویمنز ٹیم کی مسلسل ٹیم لیڈر بھی ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک متاثرکن مثال بن چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026 کس خطرے سے دوچار، ماہرین نے کیا بتایا؟

ان کی یہ کامیابیاں نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے قابلِ فخر ہیں جو خواتین کے کھیلوں میں بڑھتے ہوئے کردار کی روشن علامت ہیں۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان کی سونیا مصطفیٰ پاکستان کی پہلی خاتون فیفا ریفری فیفا فیفا ریفری فیفا ریفری سونیا مصطفیٰ

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کالوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن تشکیل دینےکا فیصلہ
  • آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر ایوان صدر میں اہم اجلاس
  • بندوق کے زور پر تشدد کرنے والا شخص ناراض نہیں بلکہ دہشت گرد ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • سندھ ہائیکورٹ کا راجہ اظہر کی بیرون ملک سفر کی درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے کو فیصلہ کا حکم
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لطف الرحمان
  • برطانیہ کا نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ، یہ کن منفرد خصوصیات کا حامل ہوگا؟
  • ملک کی پہلی خاتون فیفا ریفری سونیا مصطفیٰ کون ہیں؟
  • دہشتگرد کا مقابلہ تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے،ڈاکٹر الطاف سیال
  • دہشت گردوں کیلئے معافی یا سزا میں کمی کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ