گورنر خیبر پختوںخوا نے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی تفصیلات طلب کرلیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبر پختوںخوا فیصل کریم کنڈی نے اعلیٰ حکام سے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی تفصیلات طلب کر لیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے ایف سی ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم خارجی دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو اپنی پولیس، ایف سی اور فورسز پر فخر ہے، سپاہیوں نے شہادتیں پیش کر کے اسلام، ملک اور انسانیت کے دشمنوں کے عزائم ناکام بنائے۔
بھارت میں خاتون ڈاکٹر نے امریکہ کا ویزا مسترد ہونے پر خود کشی کر لی
واضح رہے کہ پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹرز پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، تینوں خود کش حملہ آور مارے گئے۔
ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ جوانوں نے بہادری سے خودکش حملے کو ناکام بنایا، فیڈرل کانسٹیبلری کے تین اہلکار شہید ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حملے میں 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو مرکزی گیٹ پر اڑایا، دو خودکش حملہ آور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے اندر داخل ہوئے۔
ویڈیو: "Clean Energy" میں چین نے انقلاب برپا کر دیا، دنیا پر سبقت لے گیا
انہوں نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے دونوں حملہ آوروں پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیڈرل کانسٹیبلری ایف سی کہا کہ
پڑھیں:
وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انجینئر امیر مقام نے شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور زخمیوں کو جلد صحتِ یابی عطا کرے۔
وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ ملک کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کر سکتیں۔