WE News:
2025-11-24@06:39:33 GMT

وزیراعظم کی ایف سی ہیڈ کوارٹر پر دہشتگرد حملے کی مذمت

اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT

وزیراعظم کی ایف سی ہیڈ کوارٹر پر دہشتگرد حملے کی مذمت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی کے باعث بڑے سانحے سے بچا گیا۔

وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کی اور ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ حملے کے ذمہ داران کی فوری شناخت کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں قومی سلامتی کے ادارے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طور پر انجام دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

ریلوے پراپرٹی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل اختیار کیا جائے: وزیراعظم

اسلا م آباد+ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ سپورٹس رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے ریلوے کے پراپرٹی اور زمین کے معاملات پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے امور پر اہم اجلاس وزیراعظم ہائوس میں ہوا۔ شرکاء سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے کا نظام کسی بھی ملک کی معیشت اور مواصلات کے حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے نظام کی بحالی کی طرف اٹھائے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیں، وزیراعظم نے پاکستان ریلوے کی بحالی اور آپ گریڈیشن کے حوالے سے وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان کی ٹیم کی ستائش کی۔ وزیراعظم نے پاکستان ریلوے خصوصا علاقائی روابط اور بین الاقوامی ٹرین لنکس کے منصوبوں کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کے قانونی اور معاشی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو پاکستان ریلویز کی بہتری کے حوالے سے اٹھائے جا رہے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے "رابطہ" کے7  ڈیجیٹل پورٹلز کام کر رہی ہیں ،56 ٹرینوں کو رابطہ پر منتقل کیا گیا ہے۔54  ریلوے سٹیشنوں کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے۔کراچی، لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد کے ریلوے سٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے جبکہ مزید 48  ریلوے سٹیشنوں پر31 دسمبر،2025 ء مفت وائی فائی فراہم کیا جائے گا۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ فریٹ آن لائن بکنگ سسٹم متعارف کیا گیا ہے۔ کراچی سٹی ریلوے سٹیشن سے ڈیجیٹل وہیئنگ برج( digital wiehging bridge ) کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا، اگلے مرحلے میں یہ سہولت پپری، کراچی چھانی، پورٹ قاسم، لاہور اور راولپنڈی کے ریلوے سٹیشنوں میں بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ راولپنڈی ریلوے سٹیشن میں مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والے148  سرویلنس کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ ریلوے سٹیشنوں پر بنکوں کی اے ٹی ایم مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔ ریلوے سٹیشنوں کے صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے آٹ سورسنگ کی گئی ہے۔ بڑے ریلوے سٹیشنوں پر مسافروں کے لئے اعلیٰ معیار کی انتظار گاہیں بنائی گئی ہیں۔ مسافروں کی سہولت کے لئے ریلوے سٹیشنوں پر انفارمیشن ڈیسکس بنائے گئے۔ ریلوے سٹیشنوں پر کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کے معیار بہتر بنانے کے حوالے سے چاروں صوبوں کی فوڈ اتھارٹیوں کو رسائی دی گئی ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ4  ٹرینوں کا آئو ٹ سورس کیا جا چکا ہے جبکہ جلد ہی مزید11  ٹرینوں کو آئو ٹ سورس کیا جائے گا، اس حوالے سے اشتہار جاری ہو چکا ہے۔ اس آئوٹ سورسنگ کے باعث 8.5  ارب روپے کا اضافی ریونیو متوقع ہے۔40  لگیج اور بریک وینز کو بھی آئو ٹ سورس کیا گیا ہے جس کے باعث 820  ارب روپے کا اضافی ریونیو متوقع ہے۔2 کارگو ایکسپریس ٹرینوں کی آئو ٹ سورسنگ بھی ہو رہی ہے جس کے باعث 6.3 ارب روپے کا اضافی ریونیو متوقع ہے۔ لاہور، کراچی، ملتان، پشاور، کوئٹہ اور سکھر میں ریلوے ہسپتالوں کی آٹ سورسنگ پر کام جاری ہے۔ ریلوے کے سکولوں ، کالجوں، اور ریسٹ ہائو سز کی آئوٹ سورسنگ پر بھی کام جاری ہے۔ لاہور، اسلام آباد اور اذاخیل میں قائم ریلوے کے ڈرائی پورٹس بھی آئو ٹ سورس ہو رہے ہیں۔ 155ریلوے سٹیشنوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ریلوے کنسٹرکشنز پاکستان لمیٹیڈ، پاکستان ریلوے فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی اور پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹینسی سروس کو بند کیا جا چکا ہے۔ ریلوے کی مین لائین-ون کے کراچی-کوٹری سیکشن، اور مین لائین- تھری کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے۔ تھر ریل کنیکٹی ویٹی کے منصوبہ کے حوالے سے حکومت سندھ کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ اسلام آباد -تہران- استنبول ٹرین کا جلد آغاز ہو گا۔ قازقستان -ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریل منصوبے کے حوالے سے بھی ابتدائی کام ہو رہا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسروں نے شرکت کی۔ دریں اثناء پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آ گئی۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطح کمیٹی کی منظوری دیدی۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جس کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اب تک کے ممکنہ پلان اور گیمز کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائیگا۔ گیمز کے اخراجات، سپورٹس انفراسٹرکچر اور سکیورٹی پر بھی غور ہوگا۔ گیمز کے انعقاد پرکمیٹی اپنی حتمی سفارشات مرتب کریگی۔ وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، رانا ثناء اللہ، سینئر وزیر مریم اورنگزیب، صدر پی او اے عارف سعید اور رانا مشہود احمد خان کمیٹی میں شامل ہیں۔ دفاعی اداروں اور وزرائے اعلیٰ کے نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہیں جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ، خزانہ اور داخلہ کے وفاقی سیکرٹریز بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان نے آئندہ سال جنوری میں سیف گیمز کی میزبانی کرنی ہے، ساؤتھ ایشین گیمز 23 سے 31 جنوری تک کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ ناکام، صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت
  • پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیسے ناکام ہوا؟
  • وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
  • پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 ایف سی اہلکار شہید
  • وزیرِ داخلہ کی بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت
  • غزہ پر اسرائیلی حملے: پاکستان کی شدید مذمت، عالمی برادری سے فوری اقدام کی اپیل
  • غزہ میں تازہ صیہونی حملے میں24 فلسطینی شہید، پاکستان کی مذمت
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے جاری، حماس نے ثالثوں سے فوری مداخلت کی اپیل کردی
  • ریلوے پراپرٹی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل اختیار کیا جائے: وزیراعظم