2025-07-26@10:16:37 GMT
تلاش کی گنتی: 15
«کہ بنگلہ دیش»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلہ دیش کی نگراں حکومت نے ایک طویل عرصے سے موجود پروٹوکول کو ختم کر دیا ہے جس میں خواتین اہلکاروں کو “سر” کہنے کی ضرورت تھی۔نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں قائم عارضی حکومت گزشتہ سال اس وقت اقتدار میں آئی جب سابق وزیر اعظم حسینہ کو طلبہ کی قیادت میں ہونے والی ایک بغاوت کے ذریعے اقتدار سے ہٹا دیا گیا، جس کے نتیجے میں انہیں بھارت میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔نگران حکومت کی پریس ونگ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس ہدایت کو جو خواتین کو سر کہنے کے بارے میں تھی، “منسوخ” کر دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا، “شیخ حسینہ کی تقریباً...
اسلام آباد( صغیر چوہدری )مارگلہ ہلز نیشنل پارک سے جنگلی ہرن کو پکڑ کر بے دردی سے ذبح کرنے کے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف دوروز گزرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف عائشہ شہزاد کی درخواست پر تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے درج مقدمے کے مطابق دو ملزمان کو وڈیو کے ذریعے شناخت کیا گیا ہے جن کے نام بشیر عباسی اور زین عباسی معلوم ہوئے ہیں جبکہ انکے ساتھ کچھ نامعلوم افراد بھی تھے تاہم ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ تھانہ کوہسار میں درج ایف آئی آر میں اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ مینجمنٹ ایکٹ کی خلافِ ورزی کی دفعات شامل ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں دلچسپ اور حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق بنگلہ دیش کے شہری بڑی تعداد میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو زیادہ قریبی اور مخلص دوست سمجھتے ہیں۔سروے نتائج کے مطابق، 46 فیصد بنگلہ دیشی شہریوں نے پاکستان کو اپنا قریبی دوست قرار دیا، جبکہ صرف 11 فیصد نے بھارت کو دوست کہا، اور 47 فیصد نے بھارت کو دشمن تصور کیا۔یہ اعداد و شمار دونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں، خاص طور پر حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں، جہاں 54 فیصد بنگلہ دیشی عوام نے پاکستان کی حمایت کی، جبکہ بھارت کے حق میں صرف 9 فیصد لوگ نظر آئے۔سروے میں یہ...
لاہور(اوصاف نیوز) لاہور قذافی سٹیڈیم میںکھیلے گئے پاکستان بمقابلہ بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کےدوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 57 رنز سے شکست دے کر سیریز نام کرلی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 19 اوورز میں 144 رنز بنا سکی۔ بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب 50 رنز بنا کا نمایاں رہے۔ تنزید حسن 33، مہدی حسن میراز 23، پرویز حسین ایمان 8، شمیم حسین 7، کپتان لٹن داس 6، توحید ہردوئی 5، رشاد حسین 1 اور جاکر علی 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ حسن محمود 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے جبکہ شریف الاسلام انجری کے باعث بیٹنگ کرنے نہیں آسکے۔...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائےگا، جس کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہوں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹی20 میچ کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض کو آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے، جبکہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ دوسرے ٹی20 میں میں راشد ریاض اور وقار فیصل آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ احسن رضا تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر...
وزیر اعظم کا بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر سے رابطہ، رہنماؤں کا تعلقات مضبوطی کی مشترکہ خواہش کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سال UNGA اور D-8 سربراہی اجلاس کے دوران نیویارک اور قاہرہ میں اپنی گرمجوش اور نتیجہ خیز ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سیاحت میں مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے...
اگست 2024 میں حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات میں ایک نیا موڑ آیا، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان براہ راست تجارتی روابط قائم ہوئے۔ پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 7 ماہ کے دوران دوطرفہ تجارت ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جو اس سے قبل نہ ہونے کے برابر تھی۔ تاہم، بھارت اس تیزی سے فروغ پاتے اقتصادی تعاون سے ناخوش نظر آتا ہے اور اسے نقصان پہنچانے کے لیے مختلف پروپیگنڈا مہم چلا رہا ہے۔ بنگلہ دیش کی معیشت کئی بڑے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات پر انحصار کرتی ہے۔...
بنگلا دیش( 24 نیوز )بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن اپنا باؤلنگ ٹیسٹ کلئیر کرنے کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) معاہدے کیلئے فرنچائز کے پاؤں پڑنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے آئی پی ایل 2025 میں اپنی شرکت کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ کچھ فرنچائزز کیساتھ بات چیت جاری ہے۔ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر گزشتہ کچھ ماہ سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، انہیں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے کا الزام لگا تھا، جس کے بعد وہ ملک میں داخل نہیں ہوسکے جبکہ بالنگ ایکشن پر پابندی کے باعث انہیں چیمپئینز ٹرافی سکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا تھا۔...
نئی دہلی — بھارت اور بنگلہ دیش کی بحریہ نے رواں ہفتے خلیجِ بنگال میں مشترکہ مشقیں کی ہیں۔ ‘بونگوساگر’ نامی مشقوں میں بھارتی بحریہ کی جانب سے آئی این ایس رن ویر اور بنگلہ دیش بحریہ کی جانب سے بی این ایس ابو عبیدہ نے حصہ لیا۔ ‘پریس انفارمیشن بیورو'(پی آئی بی) نے بحریہ کے ایک بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ اس مشق نے دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان باہمی اشتراک اور جنگی صلاحیتوں اور مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز کے تعلق سے جوابی کارروائی کی اہلیت اور باہمی اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔ ‘سیکیورٹی اینڈ گروتھ فار آل ان دی ریجن’ (بونگوساگر) نامی اس مشق کی اہم سرگرمیوں میں سطح پر فائرنگ، اسٹریٹجک جنگی...
نئی دہلی — بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے بنگلہ دیش کے بارے میں بظاہر ایک سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ بھارت کے ساتھ کس قسم کے تعلقات چاہتا ہے۔ ان کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے بنگلہ دیش کے مشیر برائے امورِ خارجہ محمد توحید حسین نے کہا کہ بنگلہ دیش اس سلسلے میں فیصلہ کرے گا۔ لیکن بھارت کو بھی طے کرنا ہو گا کہ وہ بنگلہ دیش کے ساتھ کیسے رشتے رکھنا چاہتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ان بیانات سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کے باہمی رشتے مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ فریقین باہمی تعلقات...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دہائیوں بعد پہلی بار براہِ راست تجارت کا آغاز ہو گیا۔روز نامہ جنگ کے مطابق بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سے 50 ہزار ٹن چاول درآمد کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا براہِ راست معاہدہ ہے۔نومبر 2024ءمیں کراچی سے چٹاگانگ کے لئے پہلا مال بردار جہاز روانہ ہوا تھا۔یہ اقدام کئی دہائیوں بعد دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست تجارت کا پہلا قدم تھا۔ مزید :
سربراہ پاک بحریہ سے بنگلہ دیشی فوج کے پی ایس او کی ملاقات، مشترکہ مشقوں پر زور دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے ملاقات کی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بحری افواج کے درمیان تربیت، دو طرفہ دوروں اور بحری مشقوں کے انعقاد پر زور دیا گیا۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے...