data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں دلچسپ اور حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق بنگلہ دیش کے شہری بڑی تعداد میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو زیادہ قریبی اور مخلص دوست سمجھتے ہیں۔

سروے نتائج کے مطابق، 46 فیصد بنگلہ دیشی شہریوں نے پاکستان کو اپنا قریبی دوست قرار دیا، جبکہ صرف 11 فیصد نے بھارت کو دوست کہا، اور 47 فیصد نے بھارت کو دشمن تصور کیا۔

یہ اعداد و شمار دونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں، خاص طور پر حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں، جہاں 54 فیصد بنگلہ دیشی عوام نے پاکستان کی حمایت کی، جبکہ بھارت کے حق میں صرف 9 فیصد لوگ نظر آئے۔

سروے میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ حالیہ تنازع میں 46 فیصد بنگلہ دیشیوں نے پاکستان کو فاتح قرار دیا، جبکہ صرف 6 فیصد نے بھارت کو برتری دی۔

اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ پاکستان بنگلہ دیش کے لیے سب سے اہم دوست ممالک میں سرفہرست ہے، جو دونوں مسلم ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت اور مضبوط ہوتے تعلقات کی علامت ہے

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان کو

پڑھیں:

مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد

مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔

پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ میں واقعے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی