پاکستان پر بھارت کی بلاجواز جارحیت میں اللّٰہ نے ہمیں شاندار فتح دی، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پر بھارت کی بلاجواز جارحیت میں اللّٰہ نے ہمیں شاندار فتح دی۔
بجٹ 2025 کی منظوری کے بعد وزیراعظم نے سینیٹ و قومی اسمبلی کے ارکان سے ملاقات کی اور کہا کہ عوام دوست بجٹ بنانے کیلئے معاشی ٹیم نے محنت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کا شکریہ جن کی مشاورت سے عوامی بجٹ تشکیل دیا، اتحادی جماعتوں نے بجٹ کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا جن پر ان کے شکر گزار ہیں۔
اسلام آبادآئندہ مالی سال کا 17 ہزار 573 ارب روپے حجم.
انہوں نے کہا کہ سب کو مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے، یقین ہے یہی مثالی اتحاد پاکستان کی معاشی ترقی کو یقینی بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان، سیاسی قیادت، عوام اور میڈیا نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا، پاکستان کی فتح سے اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں سفارتی وفد نے پاکستان کا مؤقف واضح کیا، ان کی قیادت میں وفد نے بھارت کے ناپاک عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سفارتی وفد کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی، اوور سیز پاکستانیوں نے سفارتی وفد کا شاندار استقبال کیا، اوور سیز پاکستانیوں نے سفارتی اور فوجی فتح پر حکومت اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستان نے ایرانی حکومت و عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو قومی دن پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ سعودی عرب نے اپنی قیادت کی بصیرت اور عزم سے ترقی و استحکام کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ اعتماد، عقیدت اور بھائی چارے پر مبنی ہے۔ خانہ کعبہ اور روضۂ رسول ﷺ کی موجودگی پاکستانی عوام کو سعودی عرب سے گہری روحانی وابستگی عطا کرتی ہے، جو اس دوستی کو غیر معمولی دوام بخشتی ہے۔ صدر مملکت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حالیہ عرصے میں دونوں ممالک کے تعلقات نے نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔ دفاع اور سلامتی کے شعبے میں قائم ہونے والی نئی شراکت داری دونوں ممالک کے باہمی اعتماد کی مظہر ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔ اسی طرح سعودی وژن 2030 کے تحت اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بڑھتا ہوا تعاون نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور ہر شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ مملکت سعودی عرب کو ترقی، خوشحالی اور عظمت عطا فرمائے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی اپنے پیغام میں سعودی قیادت اور عوام کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مذہب، تاریخ، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں اور یہ رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ وزیراعظم نے اپنے حالیہ سعودی عرب کے دورے کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کی قیادت کی محبت اور مہمان نوازی ناقابل فراموش تھی۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران سعودی قیادت کی طرف سے یکجہتی کا اظہار پاکستانی عوام کبھی نہیں بھولیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مملکتِ سعودی عرب کو ہمیشہ ترقی، استحکام اور عظمت عطا فرمائے۔