بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا  کو نشانہ بنانے کے لیے پاکستان انٹر کانٹی نینٹل میزائل کی تیاری کر رہا ہے، جس کی رینج اتنی ہے کہ یہ باآسانی امریکا  پہنچ سکتا ہے۔

دوسری جانب حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے پاس نہ تو ایسا کوئی میزائل ہے نہ ہی پاکستان ایسا کوئی میزائل تیار کررہا ہے، البتہ بھارتی نیوکلیئر پروگرام کے تحت بھارت کے پاس 2 انٹر کانٹی نینٹل میزائل ہیں؛ ایک اگنی اور ایک سوریا اگنی کی رینج 5500 کلومیٹر جبکہ اس سوریا میزائل کی رینج 10 ہزار کلومیٹر تک ہے۔

وی نیوز نے دفاعی تجزیہ کاروں سے گفتگو میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا پاکستان کے پاس کوئی ایسا میزائل ہے اور بھارت کیوں پاکستان کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اس وقت بھی پاکستان کے خلاف ایک انتہائی خطرناک پروپیگنڈا کر رہا ہے، انڈیا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا کہ جب وہ پاکستان کی امریکا  اور اسرائیل کے خلاف کوئی غلط فہمی پیدا نہ کرے۔

’۔۔۔لیکن پاکستان امریکا پر واضح کر چکا ہے کہ پاکستان کا جو بھی نیوکلیئر پروگرام ہے وہ صرف اور صرف بھارت کے لیے ہے، امریکا  اور اسرائیل کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر بھی پاکستان سے خوش ہیں اور انہوں نے فیلڈ مارشل سے ملاقات کی۔‘

بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز کے مطابق اسرائیل سے پاکستان کا اختلاف دو قوموں کا ہے، اور اگر یہ مسئلہ حل ہو جائے گا تو پاکستان کو اسرائیل سے کوئی زیادہ مسئلہ نہیں ہے۔

 

بریگیڈیئر  ریٹائرڈ حارث نواز نے کہا بھارت کو ابھی حال میں بھی پاکستان سے بہت مار پڑی ہے اور ان کا جھوٹا پروپیگنڈا بھی دنیا کے سامنے آیا ہے، بھارت کبھی کہتا ہے کہ پاکستان نے اسرائیل کو کہا ہے کہ اگر وہ ایران پر نیوکلیئر میزائل داغے گا تو پاکستان اسرائیل پر نیوکلیئر میزائل مارے گا۔

’بھارتی میزائل سوریہ 10 ہزار کلومیٹر تک جا سکتا ہے جبکہ پاکستان کا جو سب سے دور جانے والا میزائل ہے اس کی رینج صرف 5 ہزار کلومیٹر ہے اور اس کا نشانہ انڈیا کا ہر کونہ کونہ ہے، ہماری تمام پاکستان کے میزائل کی رینج میں انڈیا ہے، جس کے علاوہ پاکستان کا کسی ملک پر ایٹمی ہم لوگ کا ارادہ نہیں ہے۔‘

بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے واضح کیا کہ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام صرف بھارت کے لیے ہے بھارت سے ڈرنے کے لیے پاکستان نے نیوکلیئر اثاثے حاصل کیے تھے اور اسی وجہ سے پاکستان ابھی بہت محفوظ ہے۔

 

دفاعی تجزیہ کار ریئر ایڈمرل فیصل شاہ نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایک جھوٹا بیانیہ مسلسل پاکستان کے خلاف جاری ہے، جب سے بھارت کو پاکستان سے جنگ میں شکست ہوئی ہے بھارت جھوٹے پروپیگنڈے کے تحت کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان کو کسی بھی طرح نیچے دکھا سکے۔

’بھارت نے پہلے ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش کی اور یہ خبر چلائی کہ پاکستان نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل پر ایران نیوکلئیر حملہ کرے گا تو پاکستان جوابی طور پر اسرائیل پر نیوکلیئر حملہ کرے گا لیکن یہ اتنا جھوٹا اور بے وقوفانہ خبر تھی کہ اس کو کسی نے تسلیم نہیں کیا۔‘

ریئر ایڈمرل فیصل شاہ نے کہا کہ ایس ای او کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے موقع پر پہلگام واقعے کو شامل کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں بھی بھارت کو شکست ہوئی، اب بھارت کی جناب سے میزائلز کی تیاری کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے تو شاید ان کو یہ پتا نہیں ہے کہ ہمارا ازلی دشمن صرف انڈیا ہے، اور ہماری ساری تیاری انڈیا کے خلاف ہے۔

 

’دنیا میں اور کہیں کسی سے ہماری کوئی دشمنی نہیں ہے اور یہ ساری دنیا کو بھی پتا ہے، دنیا کو بھارت سے پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے 10 ہزار کلومیٹر کی رینج والا میزائل سوریا کس کے لیے بنایا ہوا ہے نہ پاکستان کے خلاف اس کی ضرورت ہے اور نہ چین کیخلاف۔‘

ریئر ایڈمرل فیصل شاہ کا کہنا تھا کہ پھر اس کا مطلب ہے کہ یہ سوچ رہے ہیں کہ ایک زمانے میں یہ اتنے بڑے ہو جائیں گے کہ یہ امریکا  سے ٹکر لینے کی کوشش کریں گے یا دنیا کے اور یورپین ممالک یا افریقن ممالک سے تکر لینے کی کوشش کریں گے۔

’بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے کی کوششیں اتنی احمقانہ ہوتی ہیں کہ دنیا کو پتا چل جاتا ہے اور کوئی بھی ان پر یقین نہیں کرتا، بھارت نے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کا ایک جھوٹا بیانیہ بنایا حالانکہ خود اوورسیز ٹیررازم ان کے اپنے لوگ پکڑے گئے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ریٹائرڈ حارث نواز پاکستان کے خلاف ہے کہ پاکستان ہزار کلومیٹر پاکستان کا کر رہا ہے کی کوشش کی رینج نہیں ہے ہے اور اور اس کے لیے

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا