پہلگام واقعے پر انڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے شور مچایا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
لاہور:
گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مجھے تو سچی بات ہے کہ بھارت پر ترس آنا شروع ہو گیا ہے،کب سے لگا ہوا ہے پاکستان کو آئیسولیٹ کرنے کے لیے انٹرنیشنل لیول پہ، اس کا پراپیگنڈا ایک مدت تک بکتا رہا کہ دہشت گردی کو پاکستان سے فروغ مل رہا ہے، پاکستان انڈیا میں جا کر دہشت گردی کرتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے جب پہلگام کا واقعہ ہوا تو انڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے شور مچانا شروع کر دیا اورفوراً یہ کہنا شروع کہہ دیا کہ یہ پاکستان نے کیا ہے، یہ بھی پہلی دفعہ ہوا ہے کہ دنیا نے اس پر یقین نہیں کیا۔
تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ بھارت خود عالمی سطح پر رسوا ہو رہا ہے اور اپنے اعمالوں کی وجہ سے رسوا ہو رہا ہے، رسوائی ایک داغ کی طرح اس سے جڑگئی ہے جو کسی طور صاف ہو نہیں سکتا، اگر بھارت رسوا ہو رہا ہے تو یہ ہمارے لیے اچھی بات ہے، میں تو سمجھتا ہوں کہ آئندہ الیکشن بھی مودی کو جیتنا چاہیے، مودی سے زیادہ کوئی آئیڈیل امیدوار پاکستان کیلیے ہو نہیں سکتا، جو کام پاکستان نہیں کر سکتا وہ مودی جو ہے بھارت بیٹھ کہ وہاں کا وزیراعظم بن کہ بہت ہی خیر اسلوبی سے، بطریق احسن انجام دے رہا ہے۔
تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ ایس سی او میں ہمارے ڈی جی آئی ایس آئی اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے پہلے مرحلے میں کام دکھایا، پہلے محمد عاصم ملک نے اور پھر خواجہ آصف نے دکھایا، انڈیا کو منہ کی کھانی پڑی، ایک تو وہاں بلوچستان شامل ہو گیا کہ وہاںپہ انڈیا نے دہشتگردی پھیلائی ہوئی ہے اور پہلگام کو شامل کرانے میں وہ ناکام رہے، تو یہ ایسے ہی نہیں ہوا، جب آپ اپنی قوت کا اظہار کردیتے ہیں تو دنیا آپ کی بات سننے لگ جاتی ہے۔
تجزیہ کار شکیل انجم نے کہا کہ یہ جو ایس سی او میں ہوا ہے یہ پاکستان کے لیے عظیم کامیابی ہے، پاکستان کے موقف کو نہ صرف پوری دنیا میں بلکہ شنگھائی تعاون کی تنظیم میں بھی تسلیم کیا گیا ہے، پاکستان نے جس طرح اپنا مقدمہ اس مرتبہ پیش کیا ہے اور جس قسم کی سفارت کاری کی ہے میرا خیال ہے کہ ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، اس کا کریڈٹ ہماری وزارت خارجہ کو بھی جاتا ہے۔
تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ یہ گورنمنٹ کی بڑی اچھی اسٹریٹیجی تھی کہ انھوں نے بروقت فالز آپریشن کا مقابلہ کیا ، دوست ممالک سے رابطہ کیا اوربیرونی ممالک میں اپنا وفد بھیجا، اپنے آپ کو پیش کیا کہ اس کے بارے میں غیر جانبدار انکوائری کر لیں، انڈیا نے پہلگام واقعے کے بعد جو کچھ، فوری طور پر ایف آئی آر کا کٹ جانا اور اس طرح کی جو دوسری چیزیں ہیں، دنیا کے سامنے واضع ہو گیا پھر سب سے بڑی بات ہے کہ بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی کروا رہا ہے، یہ چیزیں اب دنیا کے سامنے آ چکی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تجزیہ کار نے کہا کہ انڈیا نے ہوا ہے رہا ہے
پڑھیں:
میئر کراچی کا گرین لائن کا کام رکوانا کراچی دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مسلم لیگ (ن)
کراچی:مسلم لیگ ن سندھ کے ترجمان اسد عثمانی کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کی جانب سے گرین لائن کا کام رکوانا کراچی دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔
ان کے مطابق میئر نہ خود کام کرتے ہیں اور نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں جس سے شہر کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ میئر کراچی کے تکبرانہ رویے سے شہری تنگ آچکے ہیں اور موجودہ بلدیاتی نظام نے کراچی کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔
اسد عثمانی نے مزید کہا کہ میئر کراچی شہر کو مہنجو داڑو میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جبکہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے ٹاؤن چیئرمین بھی عوامی خدمت کے بجائے پیسے کمانے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پورا کراچی آج آفت زدہ شہر کا منظر پیش کر رہا ہے۔