پاکستان سکھ میرج ایکٹ منظور کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (جسارت نیوز) پاکستان سکھ میرج ایکٹ منظور اور اس پر عمل درآمد کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی نے سکھ میرج ایکٹ 2018متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے جس کے بعد پاکستان سکھ میرج ایکٹ منظور کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے ننکانہ صاحب میں سکھ میرج ایکٹ کے تحت شادی شدہ جوڑوں کے اندراج کے لیے سردار پلوندر سنگھ اور سردار دلجیت سنگھ میرج رجسٹرار مقرر کیے گئے ہیں۔جنہوں نے ننکانہ صاحب میں اس قانون کے تحت سکھ برادری کے شادی شدہ جوڑوں کے کوائف کا اندراج اور کمپیوٹرائزڈ میرج سرٹیفیکٹ جاری کرنے کا آغاز کردیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے اس قانون کے تحت دوسرے شہروں میں بھی میرج رجسٹرار مقرر کیے گئے ہیں جب کہ اس قانون پر عمل درآمد سے سکھ قوم کے وراثت اور شناختی دستاویزات بنانے کے مسائل حل ہوں گے۔میرج رجسٹرڈ کروانے کیلئے آنے والے دلہا نے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھ کمیونٹی کے لیے بہت خوشی کی بات ہے کہ حکومت پاکستان نے پہلی مرتبہ سکھ میرج ایکٹ پاس کیا۔انہوںنے کہاکہ ہم اپنا نکاح درج کروانے اب میری بیوی میرے نام کا آئی ڈی کارڈ بنوا سکے گی میں حکومت پاکستان اور اپنے منسٹر سردار رمیش سنگھ اروڈا کے بے حد مشکور ہیں جنھوں نے ایکٹ پاس کروایا۔رکن پنجاب اسمبلی سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہاکہ پنجاب حکومت نے یہ بل منظور کر کے پوری دنیا میں موجود سکھوں کے دل جیت لیے ہیں۔سکھ میرج ایکٹ 2018کے تحت 18سال سے کم عمر سکھ لڑکے یا لڑکی کی شادی رجسٹرڈ نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ اس قانون کے عمل درآمد سے سکھ قوم کی وارثت اور شناختی دستاویزات بنانے کے مسائل حل ہوں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سکھ میرج ایکٹ کے تحت
پڑھیں:
علی امین اچھے بچوں کی طرح اسلام آباد سے ملنے والا ٹاسک مکمل کرتے ہیں، فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اچھے بچے ہیں اور اسلام آباد سے ملنے والے تمام کام بروقت مکمل کرتے ہیں۔
بھٹ شاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ چاہے قلعہ بالا حصار سے بھاگنا ہو یا ڈی چوک سے، علی امین گنڈاپور ہر ہدایت پر عمل کرتے ہیں اور جب نمبر پورے ہوں گے تو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کے 6 سینیٹرز میں سے ایک حلف اٹھانے نہیں آیا، جبکہ باقی 5 میں سے ایک ہمارے ساتھ ہے اور وقت آنے پر ہمارے حق میں ووٹ دےگا۔
گورنر نے یہ بھی کہاکہ یہ لوگ پہلے این آر او دینے سے انکار کرتے تھے، مگر اب ان کو خوابوں میں بھی این آر او نظر آ رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیاکہ وہ صوبائی حکومت گرانے کی سازش میں شامل نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت سمیت اپنے سیاسی مخالفین کو چیلنج کر رکھا ہے کہ وہ آئینی طریقے سے خیبرپختونخوا حکومت گرا کر دکھائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اچھے بچے خیبرپختونخوا حکومت عدم اعتماد علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز