جاپان میں دستیاب ملازمتوں کے مواقع میں پہلی بار کمی کی وجہ کیا رہی؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
جاپانی حکومت کے جمعہ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی میں ملازمتوں کی دستیابی کا تناسب گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.02 پوائنٹ کم ہو کر 1.24 رہ گیا، جو تین ماہ میں پہلی بار کمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جاپان میں 9 افراد کو قتل کرنے والے ’ٹوئٹر کلر‘ کو پھانسی دیدی گئی
چینی خبر رساں ادارے شہنوا نیوز کے مطابق محکمہ صحت، محنت و بہبود کے مطابق ملک بھر میں یہ تازہ ترین ملازمت سے امیدوار کا تناسب ظاہر کرتا ہے کہ ہر 100 نوکری کے متلاشی افراد کے لیے 124 ملازمت کے مواقع دستیاب تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل مہنگائی کے باعث زیادہ کارکن بہتر حالات کی تلاش میں ہیں۔
زیادہ تر بڑے شعبوں میں نئی نوکریوں کے مواقع کم ہوئے ہیں، جہاں ہوٹل اور ریستوراں کے شعبے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 19.
یہ بھی پڑھیں:جاپان میں تعلیم کے بعد ملازمت کے مواقع، جاپان کی نئی ویزا اصلاحات کیا ہیں؟
ٹرانسپورٹیشن اور ڈاک خدمات واحد شعبہ تھا جہاں معمولی اضافہ (0.1 فیصد) دیکھا گیا، جو ٹرک اور دیگر ڈرائیوروں کی مسلسل قلت کی عکاسی کرتا ہے۔
اس دوران داخلہ امور اور مواصلات کے وزارت کے علیحدہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ مئی میں ملک کی بے روزگاری کی شرح مسلسل تیسرے ماہ 2.5 فیصد پر برقرار رہی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جاپان جاپان جابس جاپان ملازمتیں مہنگائی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جاپان جاپان جابس جاپان ملازمتیں مہنگائی کے مواقع
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔