ایران پر پابندیوں میں نرمی پاکستان کے لیے تجارتی مواقع کی نوید ہے، وزیر تجارت جام کمال
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
وزیر تجارت جام کمال خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے چین کو ایران سے تیل کی خریداری کی اجازت کے بعد پاکستان علاقائی تجارت کے فروغ سمیت توانائی کے شعبے میں تعاون کے مواقع دیکھ رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا ہے کہ اس نئی صورتحال میں پورے خطے میں تجارتی سرگرمیاں فروغ پاسکیں گی، ایران پر عائد پابندیوں کے ہٹنے سے پاکستان کو ترکیہ سمیت یورپ تک زمینی راستے کے ذریعے بھی تجارت میں آسانی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:
’اگر یہ ٹرانزٹ کھل جاتا ہے تو نہ صرف پاکستان ایران کے ساتھ بڑی تجارت کرسکتا ہے بلکہ پاکستان کی رسائی ترکیہ، یورپ اور روس سمیت وسط ایشیائی ریاستوں تک بنتی ہے، پابندیاں ہٹنے کی صورت میں پاکستان کو گیس کی دستیابی ممکن ہوپائے گی۔‘
وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ ایران پر عائد امریکی پابندیوں میں نرمی کا سب بڑا فائدہ پاکستان کو پہنچے گا، کیونکہ اس صورتحال میں پاکستان کو ایران سے گیس کی فراہمی ممکن ہوپائے گی، انہوں نے بتایا کہ پاکستان اس ضمن میں پرائسنگ فیکٹر مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔
مزید پڑھیں:
وزیر تجارت کے مطابق ایران پر عائد امریکی پابندیاں، توانائی منصوبوں سمیت بینکنگ چینلز میسر نہ ہونے کے باعث تجارت کو بھی بری طرح متاثر کررہی ہیں، تاہم امریکی صدر کی جانب سے چین کو ایران سے تیل خریداری کی اجازت نے پاکستان کے لیے تجارت کے فروغ کے امکانات بڑھا دیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر ایران پاکستان توانائی تیل جام کمال خان ڈونلڈ ٹرمپ علاقائی تجارت وزیر تجارت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر ایران پاکستان توانائی تیل جام کمال خان ڈونلڈ ٹرمپ علاقائی تجارت وزیر تجارت جام کمال پاکستان کو ایران پر کے لیے
پڑھیں:
تجارتی خسارے میں اضافہ عارضی، برآمدات میں بہتری آئیگی، احسن اقبال
اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جولائی میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 44 فیصد اضافہ ایک "عارضی کمی" ہے، جس کا ازالہ آئندہ مہینوں میں برآمدات میں اضافے سے ہو جائے گا۔
گزشتہ روز مالی سال 2025-26 کی پہلی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے اجراکے موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے صرف ان اشیاء پر ڈیوٹی کم کی ہے جو برآمدات کو فروغ دے سکتی ہیں۔
اعداد و شمارکے مطابق جولائی میں تجارتی خسارہ 2.7 ارب ڈالر رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ہے۔
وزیر کے مطابق یہ اضافہ اس وجہ سے بھی ہو سکتا ہے کہ درآمدکنندگان نے کم ٹیرف کے انتظار میں اپنی کھیپ روک رکھی تھی۔