میٹنگ میں عمر عبداللہ نے ایم ایل اے معراج ملک کی رہائی کے بارے میں کوئی تذکرہ نہیں کیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
حلقہ اسمبلی کے لوگوں نے عمر عبداللہ کے مثبت ردعمل پر امید باندھ لی تھی، لیکن اس کے باوجود معاملات آگے نہیں بڑھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جیل میں بند ڈوڈہ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی معراج ملک نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے اپنے حلقہ انتخاب میں امدادی اور بازآبادکاری کے کاموں کو ذاتی طور پر دیکھنے کی پرزور اپیل کی تھی۔ حلقہ اسمبلی کے لوگوں نے عمر عبداللہ کے مثبت ردعمل پر امید باندھ لی تھی، لیکن اس کے باوجود معاملات آگے نہیں بڑھے ہیں۔ تاہم وزیر اعلیٰ نے آج سرینگر میں ایک میٹنگ طلب کی اور پورے جموں و کشمیر میں سیلاب کے بعد کی ریلیف اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ نقصانات کا تخمینہ لگانے اور امداد کی تقسیم کے عمل کو تیز کریں۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں عمر عبداللہ نے لکھا کہ آج سیلاب کے بعد کی بحالی اور راحت کے بارے میں ایک فالو اپ میٹنگ کی صدارت کی، محکموں کو ہدایت دی کہ وہ نقصانات کا جائزہ لیں، بحالی کے کاموں میں تیزی لائیں اور امداد کی بروقت تقسیم کو یقینی بنائیں۔ زیادہ تر سڑکوں کے دوبارہ کھلنے کے ساتھ کنیکٹیویٹی بڑی حد تک بحال ہو گئی ہے اور بقیہ بند سڑکوں کو کھولنے پر کام کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کے بیان میں خاص طور پر ڈوڈہ حلقے کا کوئی ذکر نہیں تھا اور سی ایم نے ابھی تک ڈوڈہ سے اپنے ساتھی کی اپیل کا جواب نہیں دیا ہے۔ واضح رہے ایم ایل اے معراج ملک کو ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کے ذریعہ پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عمر عبداللہ
پڑھیں:
پی ایس ایل حکام کی فرنچائزز سے اسٹیک ہولڈرز سے واجبات کے حصول میں مدد کی درخواست
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) حکام نے اسٹیک ہولڈرز سے واجبات کے حصول میں مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) حکام، فرنچائز مالکان اور آفیشلز کی اہم میٹنگ ہوئی۔
میٹنگ میں ٹیم آفیشلز ویڈیو کال پر موجود رہے، میڈیا اور سوشل میڈیا میں تند و تیز بیانات کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے ملتان سلطانز کے مالک علی ترین حیران کن طور پر شریک نہ ہوئے، البتہ ان کے نمائندے موجود تھے۔
میٹنگ کے دوران بورڈ حکام نے فرنچائزز سے یہ بھی کہا کہ اسٹیک ہولڈرز سے واجبات کے حصول میں آپ بھی اپنا کردار ادا کریں۔
یاد رہے کہ اب تک پی سی بی کو واجبات کا انتظار ہے۔
دریں اثناء سابق ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے ایک بار پھر پی ایس ایل کو جوائن کر لیا۔ وہ گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ میں شریک ہوئے۔
میٹنگ میں باضابطہ طور پر فرنچائزز کو آگاہ کیا گیا کہ 11 ویں ایڈیشن میں مزید 2 ٹیموں کا اضافہ کیا جائے گا، البتہ مزید تفصیلات پر بات نہیں ہوئی، پلیئرز کی ریٹینشن پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔