لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے لندن میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پاکستان کی دفاعی میدان میں کامیابیوں پر قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی معیشت کی بحالی سے متعلق کاوشون کے مثبت نتائج مرتب ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ پاکستان دفاعی میدان میں بھی اپنا لوہا منوا رہا۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور فوجی قیادت معرکہ حق میں شاندار فتح اور حالیہ پاک سعودیہ دفاعی سٹریٹیجک معاہدے پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔جیو پولیٹیکس میں پاکستان کا گراف بلندیوں کو چھو رہا ہے جس پر قوم کا ریاست اپنی افواج پر اعتماد مزید بڑھ رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تمام اوورسیز برابر اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،اوورسیز ذاتی اختلافات کو بالائے طاق ہوئے متحد ہوکر سب سے پہلے پاکستانیت کو فروغ دیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اوورسیز پاکستانیز

پڑھیں:

19 سال بعد جاوید چوہدری کا ایکسپریس نیوز چھوڑنے کا فیصلہ، مالکان نے کیا پیغام بھیجا تھا؟

 معروف صحافی، کالم نگار اور اینکر پرسن جاوید چوہدری کا ایکسپریس میڈیا گروپ کے ساتھ 19 سالہ سفر اچانک اختتام پذیر ہوگیا۔

جاوید چوہدری نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ادارے کے مالکان نے انہیں اچانک مطلع کیا کہ ان کا ایکسپریس نیوز کے ساتھ تعلق ختم کیا جا رہا ہے۔ ان کے بقول ’مجھے بتایا گیا کہ ہمارا ساتھ ختم ہو چکا ہے، آج میرا آخری شو ہوگا‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال انہوں نے اپنے مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

معروف اینکر جاوید چوہدری کا ایکسپریس گروپ کے ساتھ انیس سالہ سفر اچانک ختم۔
ابھی میری جاوید چوہدری صاحب سے بات ہوئی انہوں نے کہا" مجھے مالکان نے اچانک بتایا کہ ہمارا ساتھ ختم ہے۔ آج آخری شو کروں گا ابھی تک مستقبل کا فیصلہ نہیں کیا۔" جاوید چوہدری صاحب کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی۔ pic.twitter.com/xOCwGY9ynm

— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) November 6, 2025

جاوید چوہدری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر صحافتی اور عوامی حلقوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

خرم اقبال نے لکھا کہ جاوید چوہدری نے طویل عرصہ ایکسپریس میڈیا گروپ کو دیا، یوٹیوب چینل سے بھی نام کیا، ویب سائٹ بھی چلائی، حکمت میں بھی قسمت آزمائی، یوں اچانک اُنہیں چینل سے نکالے جانا قابل مذمت ہے۔

جاوید چوہدری نے طویل عرصہ ایکسپریس میڈیا گروپ کو دیا، یوٹیوب چینل سے بھی نام کیا، ویب سائٹ بھی چلائی، حکمت میں بھی قسمت آزمائی، یوں اچانک اُنہیں چینل سے نکالے جانا قابل مذمت ہے۔۔!! https://t.co/CbJMc706Hy

— Khurram Iqbal (@khurram143) November 6, 2025

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں ریٹنگ نہ آنے کی وجہ سے نکالا گیا ہے۔

ایک بڑے چینل کے:بڑے اور پرانے اینکر کو فائر کرنے کی اطلاعات ہیں۔۔ریٹنگ آڑے آ گئی۔

— Rai Saqib Wazir Kharal (@iRaiSaqib) November 6, 2025

یاد رہے کہ جاوید چوہدری پاکستان کے معروف صحافیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ طویل عرصے سے ایکسپریس نیوز پر اپنے پروگرام ’کل تک‘ کے ذریعے موجودہ سیاسی و سماجی حالات پر تبصرہ کرتے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایکسپریس نیوز جاوید چوہدری

متعلقہ مضامین