دیگراسلامی ممالک بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہوجائیں ‘ رانا تنویرحسین
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
شرقپور شریف /مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدے میںہم چاہتے ہیں دیگر دیگر اسلامی ممالک بھی شامل ہوں اور جس اسلامی ملک پر صیہونی یا یہودی حملہ کرنے کی کوشش کریں تو اس کا ملکر دفاع کیا جائے ۔انہوں نے اپنے ڈیرے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ اسے کھلی چھٹی مل گئی جس اسلامی ملک پر چاہے جس وقت چاہے حملہ کردے اس نے قطر سمیت کتنے اسلامی ممالک پر حملے کئے سعودی عرب تک پہنچ گیااب ایسا نہیں ہوگا ،پاکستان سعودی عرب کا ہر طرح نہ صرف دفاع کرے گا بلکہ اسکی آزادی سالمیت خود مختاری پر کوئی حرف نہیں آنے دے گا ،اسرائیل کو سعودی عرب کے دفاع میں پاکستان کا سامنا کرنا پڑے گا اسکی بدمعاشی کو پاکستان نہیں مانتا ۔
(جاری ہے)
رانا تنویر حسین نے کہا کہ جو اسلامی ملک اس معاہدہ کا حصہ بننا چاہے گا اسے خوش آمدید کہا جائے گا ،پاکستان کی خواہش ہے دیگر اسلامی ممالک بھی اس معاہدہ میں شامل ہوجائیں اور ملکر ایک دوسرے کا دفاع مضبوط یہاں تک کرلیں کہ کسی صیہونی یا یہودی ملک کو اسلامی ملک پر حملہ کی جرآت نہ ہوسکے ۔انہوں نے کہا حکومت چینی کے معاملے پر درست حکمت عملی پر ہے شوگر ملز ایسوسی ایشن جن خدشات کا اظہار کررہی ہے درست نہ ہیں شوگر مافیا مناپلی کرکے چینی مہنگی کردیتی ہے جس سے عوام پریشان اور حکومت بدنام ہوتی ہے ،حکومت چینی کا کبھی کوئی بحران پیدا نہیں ہونے دے گی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلامی ممالک اسلامی ملک
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :