حالیہ دفاعی معاہدہ سفارتی تعلقات میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، ڈاکٹرسمیرہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جدہ (سید مسرت خلیل) سعودی میڈیا و بزنس وومن ڈاکٹر سمیرہ عزیز نے کہا کہ یہ حالیہ دفاعی معاہدہ جو سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پایا ہے، خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سفارتی تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، وہ جدہ کی سماجی و صحافتی برادری کی جانب سے مقامی ہوٹل میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ کی خوشی میں منعقد ہوئی تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کو آگے بڑھانے میں قابلِ تعریف قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی متوازن اور حقیقت پسندانہ سفارتکاری اس کے تعمیری کردار کو اجاگر کرتی ہے جو خطے میں امن کے فروغ، تعاون کو مضبوط کرنے اور عالمی طاقت کے توازن کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ہے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی حاجی عثمان تھے جبکہ تقریب میں پاکستان اوورسیز میڈیا کے صدر شعیب الطاف، یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے چیئرمین جہانگیر خان، سینئر صحافی فواد احمد سواتی اور بزنس فورم کے صدر عقیل آرائیں سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ اس معاہدے نے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔ یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے چیئرمین جہانگیر خان نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے درمیان پائیدار تعلقات کی بنیاد کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ پاکستان اوورسیز میڈیا کے صدر شعیب الطاف کا کہنا تھا کہ 78 سال کی دوستی میں یہ سنگ میل انتہائی خوشی کا لمحہ ہے جس سے باہمی اعتماد اور تعاون کو مزید تقویت ملی ہے۔ صحافی محمد عدیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو بھی روشن بنائے گا۔ بزنس فورم کے صدر عقیل آرائیں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور تجارتی تعاون ایک ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور یہ معاہدہ کاروباری و اقتصادی تعلقات کے لیے بھی خوش آئند ثابت ہوگا۔ تقریب کی ننظامت معروف صحافی محمد عدیل نے کی۔ تقریب میں کیک کاٹا گیا اور مقررین نے کہا کہ پاک سعودی دوستی تاریخ کی ایک مثالی رشتہ ہے، ہم ایک قلب اور دو جانیں ہیں۔ تقریب کے آخر میں کیک کاٹ کر پاک سعودی دوستی کا جشن منایا گیا اوررکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی برادرانہ محبت ہمیشہ قائم و دائم رہے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے درمیان نے کہا کہ فورم کے کے صدر
پڑھیں:
پاک سعودی دفاعی معاہدے کے حق میں پنجاب اسمبلی سے متفقہ قرار داد منظور
پنجاب اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی ہے جس میں 17 جون 2025 کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے کو سراہا گیا اور ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی معاہدہ برادرانہ تعلقات کی تجدید اور خطے میں قیام امن کی ضمانت ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
قرار داد حکومت کے رُکن شگفتہ فیصل نے ایوان میں پیش کی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس تاریخی معاہدے کے تحت پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جو ایک باعث سعادت امر ہے۔
قرار داد میں یہ بھی بیان کیا گیا کہ پاکستان 40 سے زائد اسلامی ممالک میں واحد ایٹمی طاقت ہے اور حال ہی میں ملک نے دشمن کو سخت نقصان پہنچا کر عالمی سطح پر اپنی طاقت کا ثبوت دیا ہے۔
قرارداد میں اس اعزاز کو وزیر اعظم شہباز شریف کے اس تاریخی فیصلے کی یاد دہانی قرار دیا گیا جسے قرار داد کے مطابق انہوں نے اندرونی و بیرونی دباؤ کے باوجود انجام دیا اور اسی فیصلے نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر امت مسلمہ کے دفاع کو مضبوط کیا۔
مزید پڑھیے: سعودی پاک دفاعی معاہدہ اسٹریٹیجک، معیشت اور خوشحالی کا احاطہ کرتا ہے، سیکیورٹی حکام
اسی کے ساتھ ایوان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی شب و روز مصروفیت اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی نیک نیتی و عسکری حکمت عملی کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی یہ ذمہ داری اخلاص و ایمان کے ساتھ نبھائے گا اور اسلام و عالم اسلام کے خلاف ترتیب دی جانے والی ہر سازش کو ناکام بنائے گا۔
مزید پڑھیں: پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر
پنجاب اسمبلی کی جانب سے منظور شدہ یہ قرارداد متعلقہ وفاقی اور عسکری حکام کو بھیجی جائے گی تاکہ صوبائی تائید اور یکجہتی کا باقاعدہ اظہار ریکارڈ میں رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک سعودی دفاعی معاہدہ پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی قرارد پاس