ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

اہم مقابلے سے قبل پاکستان کی بیٹنگ لائن میں تسلسل کی کمی ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ صائم ایوب، حسن نواز اور کپتان آغا سلمان کی فارم تاحال غیر یقینی ہے، جس نے ٹیم مینجمنٹ کو پریشان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب بھارت کی مضبوط اور فارم میں موجود بیٹنگ لائن اپ کے خلاف پاکستانی بولرز کو سخت امتحان درپیش ہوگا۔

#WATCH | Asia Cup 2025 Super 4 | Team Pakistan arrives at Dubai International Cricket Stadium for their match against India.

pic.twitter.com/HZ5j7vHqWJ

— ANI (@ANI) September 21, 2025

دبئی میں ہونے والا یہ سنسنی خیز مقابلہ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم اس بار میدان مارنے اور گروپ مرحلے میں بھارت سے ہوئی شکست کا بدلہ چکانے کے لیے پُرعزم ہے۔

واضح رہے کہ گروپ مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی تھی، تاہم اس دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ بھی متنازع ہو گئے تھے، جب انہوں نے پاکستانی کپتان کو بتایا کہ آج ٹاس کے موقع پر اور بعد میں ٹیمیں آپس میں ہاتھ نہیں ملائیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر آئی سی سی سے احتجاج کیا، جس پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معذرت کرلی تھی، تاہم آج وہی ایک بار پر اس میچ کے دوران ریفری ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایشیا کپ پاکستان بھارت ٹاکرا روایتی حریف سپر فور مرحلہ وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ پاکستان بھارت ٹاکرا روایتی حریف سپر فور مرحلہ وی نیوز

پڑھیں:

پاکستانی بولرز کے ہاتھوں دھلائی، جسے بھارتی کبھی بھول نہیں پائیں گے

ایشیا کپ سپر 4 کے بڑے مقابلے سے قبل شائقین کی سب سے زیادہ نظریں پاکستان کے بولنگ اٹیک پر جمی ہوئی ہیں۔

تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان نے کئی بار اپنے شاندار بالنگ اٹیک کے ذریعے بھارت کو مشکل میں ڈالا ہے اور یادگار ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

سب سے نمایاں کارکردگی 1985ء میں شارجہ کے میدان میں سامنے آئی، جب عمران خان نے بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف 14 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ آج بھی پاکستان کی طرف سے بھارت کے خلاف بہترین ون ڈے بولنگ ریکارڈ مانا جاتا ہے۔

اسی طرح 1997ء کے ٹورنٹو کپ میں وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی نے بھارتی بیٹنگ لائن کو مسلسل دباؤ میں رکھا، جس کے نتیجے میں پاکستان کو یادگار کامیابیاں نصیب ہوئیں جب کہ 2004ء میں کوچی کے میدان پر شعیب اختر نے اپنے برق رفتار اسپیل سے بھارتی بلے بازوں کو سخت دباؤ میں رکھا۔

2009ء کی چیمپئنز ٹرافی میں محمد عامر نے دہلی کے اوپنرز کو جلد پویلین بھیجا اور اس شاندار آغاز کے نتیجے میں بھارت کے بڑے اسکور کے خواب چکنا چور ہوگئے۔

اسی طرح 2017ء کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں انگلینڈ کے اوول گراؤنڈ میں محمد عامر کا تباہ کن اسپیل آج بھی کرکٹ کے شائقین کو یاد ہے، جب انہوں نے روہت شرما، شیکھر دھون اور ویرات کوہلی جیسے بڑے بلے بازوں کو صرف 33 رنز پر میدان سے باہر نکالا۔ یہ آغاز پاکستان کی تاریخی فتح کا نقطہ آغاز بنا تھا۔

ایشیا کپ کی تاریخ بھی پاکستانی بولرز کے شاندار کارناموں سے بھری ہوئی ہے۔

1995ء میں آکلینڈ میں وقار یونس نے شاندار 4 وکٹیں لے کر بھارت کی جیت کی امیدیں ختم کر دی تھیں۔ 2012ء کے ایشیا کپ میں سعید اجمل اور عمر گل نے دباؤ ڈال کر بھارت کے بڑے ٹوٹل کو محدود کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پاکستانی بولرز کے ان تاریخی کارناموں نے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ پاک بھارت میچ میں بالنگ اٹیک ہی اصل حربہ ہے۔ شائقین کرکٹ آج بھی یہ دیکھنے کے لیے بے چین ہیں کہ دبئی کے میدان پر کون سا بولر تاریخ کے صفحات میں اپنا نیا باب رقم کرتا ہے۔

بھارت کے خلاف پاکستانی بولرز کے نمایاں ریکارڈز:

عمران خان: 6/14، شارجہ 1985 (ون ڈے میں بھارت کے خلاف بہترین بولنگ) وقار یونس: 5/31، کوچی 1996 وسیم اکرم: 4/19، ٹورنٹو 1997 شعیب اختر: 4/36، کوچی 2005 محمد عامر: 3/16، اوول (چیمپئنز ٹرافی فائنل 2017) سعید اجمل: 3/40، ڈھاکا (ایشیا کپ 2012)

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ سپر فورمرحلہ: بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ
  • ایشیا کپ ٹی 20 کا ہائی وولٹیج ٹاکرا: بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پاکستانی بولرز کے ہاتھوں دھلائی، جسے بھارتی کبھی بھول نہیں پائیں گے
  • ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: شاہین آج بھارتی غرور خاک میں ملانے کو تیار
  • ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: ہینڈ شیک تنازع کے بعد ایک بار پھر پاک بھارت ٹیمیں آج ٹکرائیں گی
  • سپر فور: بنگلا دیش کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ایشیا کپ، سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ سے قبل پی سی بی کا بڑا فیصلہ
  • ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟