data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250922-08-5
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ عثمان فاروق نے کہا ہے کہ دنیا میں اس وقت تک حقیقی امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک رحمۃ للعالمین ? کا لایا ہوا اسلامی نظام نافذ اور غالب نہ ہو جائے۔ حضور اکرم ؐ نے سرزمین عرب پر اسلام کا مثالی نظام نافذ کرکے ثابت کردیا کہ یہی نظام انسانیت کے لیے تا قیامت رحمت و نجات ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ؐ نے معاشرے سے قتل و غارتگری، لوٹ مار، چوری، عورتوں پر ظلم، غلامی اور سود کے نظام کا خاتمہ کیا اور عدل و انصاف، انسانی مساوات، وراثت کے قانون اور اخلاقی اوصاف کو رواج دیا۔ سود سے پاک معیشت قائم کی اور جہاد کے ذریعے باطل قوتوں کا مقابلہ کرنے کا نظام دیا۔ خلفائے راشدین نے بھی اسی نظام کو آگے بڑھایا، مگر خلافت کے بعد ملوکیت نے انسانی حقوق سلب کیے اور آج بھی یہی باطل نظام رائج ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے زیر اہتمام دو روزہ محفل پیغام رحمۃ للعالمین ؐ کے پہلے دن خطاب کرتے ہوئے کیا ‘اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گڈاپ عرفان احمد، نائب امیر خالد صدیقی، سیکرٹری جنرل ابوالخیر اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔شیخ عثمان فاروق نے کہا کہ آج مملکت خداداد پاکستان میں حکمران غلامانہ ذہنیت کے تحت عوام کے نام پر سودی قرضے اور امداد لے کر اپنی جیبیں بھر رہے ہیں، جب کہ عوام مہنگائی اور قرضوں کی دلدل میں دھنس چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظام مصطفی ؐکا نفاذ امت مسلمہ اور پاکستان کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ ہمیں اتحاد اور یکجہتی سے جدوجہد کرکے ملک میں اسلامی نظام رائج کرنا ہوگا، یہی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ کا ہر پہلو ہمارے لیے مشعل راہ ہے، اور یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ صرف ربیع الاول ہی نبی اکرم ? کا مہینہ نہیں بلکہ مسلمان کی زندگی کا ہر لمحہ اللہ اور اس کے رسول ؐ سے وابستہ ہے۔ قرآن و سنت کا راستہ ہی صراط مستقیم ہے اور اسی پر چل کر دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ محفل میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

اللّٰہ کا خوف اور اچھا نظام چیزوں کو ٹھیک کرتا ہے،حافظ نعیم الرحمان

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا خوف اور اچھا نظام چیزوں کو ٹھیک کرتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تمام صوبوں کے عوام کے حق کی بات کرتے ہیں، زبان، قوم، قبیلے اور مسلک کی بنیاد پر بات نہیں کرتے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم کچھی کینال، بجلی، گیس سمیت بلوچستان کے دیگر مسائل کا ادراک رکھتے ہیں، عوام سے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، اسلام کا نظام اقلیتوں کو سب سے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میں تمام مسالک کے لوگ آسکتے ہیں، ہم تمام مسالک کا احترام کرتے ہوئے سب کو جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں، اسلام روشنی اور عدل کا دین ہے جس میں حق کی بنیاد پر فیصلے کیے جاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پروفیسر شکیل روشن کو جماعت اسلامی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہیں، جماعت اسلامی لوگوں کو جوڑتی ہے، بلوچستان میں امن و امان کا مسئلہ ہے، لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یورپ اور امریکا میں تحریک شروع ہوئی کہ فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہیے، امریکا اور اسرائیل نے نسل پرستی کی بنیاد پر مظاہرے کرانا شروع کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری شیخ عثمان فاروق ضلع گڈاپ کے تحت معمارگرین ایونیو احسن آباد میں منعقدہ پیغام رحمت العالمین کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیں
  • انصاف کے بغیر امن و امان کا قیام ناممکن ہے‘سردار عبدالرحیم
  • عالمی سطح پر قیام امن کے لئے پاک فوج کی کوششوں سے دنیا واقف
  • حکمران اپنی ناکامیوں کو تسلیم کریں اور نظام میں بہتری لائیں، حافظ نعیم
  • حکمران ناکامیوں کو تسلیم کریں‘ نظام میں بہتری لائیں: حافظ نعیم 
  • ہمارا مقابلہ شیطان اور اس کے نظام سے ہے‘ پروفیسر ابراہیم
  • ایس آئی یو کی کارروائی، 3 کروڑ روپے بھتا مانگنے والے 3 ملزمان گرفتار
  • بلوچستان کے نظام میں انصاف کی کمی، تبدیلی لانا ضروری ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • اللّٰہ کا خوف اور اچھا نظام چیزوں کو ٹھیک کرتا ہے،حافظ نعیم الرحمان