Juraat:
2025-11-06@11:58:28 GMT

بھارت جھگڑالو پڑوسی ، اچھے ہمسائے کی طرح رہے، وزیراعظم

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

بھارت جھگڑالو پڑوسی ، اچھے ہمسائے کی طرح رہے، وزیراعظم

 

اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات استوار ہو سکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگوں پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے جو عوام کی ترقی و فلاح پر خرچ ہونے چاہئیں

غزہ میں ظلم و ستم جاری ہے، 64 ہزار فلسطینی شہید کردیٔے گئے ہیں، غزہ میں فلسطینیوں کا کھانا، پینا اور ادویات بند کر دی گئیں، عالمی فورمز پر پاکستان اپنے مؤقف کو مضبوطی سے پیش کرتا رہے گا، لندن میں اوورسیز کنونشن سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہو سکتے، بھارت جھگڑالو پڑوسی کی بجائے اچھے ہمسائے کی طرح رہے، غزہ میں ظلم و ستم جاری ہے، 64 ہزار فلسطینی شہید کردیٔے گئے ہیں، غزہ میں فلسطینیوں کا کھانا، پینا اور ادویات بند کر دی گئیں۔ لندن میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات استوار ہو سکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے، بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات کرنا چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگوں پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے، اربوں ڈالر عوام کی ترقی و فلاح پر خرچ ہونے چاہئیں، پاکستان اور بھارت ہمسائے ہیں ہمیں ساتھ رہنا ہے لیکن مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہوسکتے، کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔وزیراعظم نے برطانوی پاکستانی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی معیشت میں معاونت ناقابلِ فراموش ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو سونے اور جواہرات میں بھی تولا جائے تو کم ہے، اس برس اوورسیز پاکستانیوں نے ساڑھے 48 ارب ڈالر پاکستان بھیجے ہیں، برطانوی و دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی ملک کی ترقی اور استحکام میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت اُن کے حقوق اور تحفظ کیلئے مسلسل کوشاں ہے، عالمی فورمز پر پاکستان اپنے مؤقف کو مضبوطی سے پیش کرتا رہے گا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

کینیڈا اور پاکستان کا دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کے آغاز پر اتفاق

اسلام آباد(صغیر چوہدری )کینیڈا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعاون میں فروغ اور تعلقات میں نئے باب کا
گلوبل افیئرز کینیڈا کے مطابق کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند اور پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
بیان کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے 30 اکتوبر کو ایک نتیجہ خیز دوطرفہ گفتگو کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں ممالک نے کینیڈین کینولا کی پاکستان کو برآمد میں سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا، تاکہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ میں اس کینیڈین جنس کے امکانات سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
مزید برآں، وزرا نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کے معاہدے (FIPA) کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کا خیرمقدم کیا۔ یہ مذاکرات کینیڈا کے وزیرِ بین الاقوامی تجارت منندر سدھو اور پاکستان کے وفاقی وزیرِ سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ کی قیادت میں ہوئے۔ فائیپا دونوں ممالک کے درمیان ایک شفاف اور مستحکم سرمایہ کاری ماحول پیدا کرنے کی مشترکہ کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے۔
دونوں فریقین نے توانائی کے تحفظ اور اہم معدنی وسائل میں تعاون بڑھانے میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا، اور پاکستان کے معدنی ترقی کے اہداف اور صاف توانائی کے امکانات کے حصول میں کینیڈین کمپنیوں کے کردار کو سراہا۔
وزرائے خارجہ نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ آنے والا چھٹا دورِ دوطرفہ مشاورتی اجلاس دونوں حکومتوں اور نجی شعبوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔
بیان کے اختتام پر کہا گیا کہ کینیڈا اور پاکستان عالمی سطح پر امن، خوشحالی اور جامع ترقی کے فروغ کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بینک کارڈ کے بغیر موبائل سے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی سہولت بھارت میں متعارف
  • بلی کے بار بار پڑوس میں چلے جانے پر خاتون پر 3 لاکھ کا جرمانہ
  • بھارتی تسلط غیر قانونی، کشمیری جبر کے سامنے نہیں جھکے، حمایت جاری رکھیں گے: وزیراعظم
  • صدر زرداری کی امیرِ قطر سے ملاقات، پاکستان اور قطر کے تاریخی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان سے تعلقات نئے اور مضبوط مرحلے میں داخل ہوگئے،ایران
  • پیرو نے سابق وزیراعظم کو سیاسی پناہ دینے پر میکسیکو سے تعلقات منقطع کردیے
  • کینیڈا اور پاکستان کا دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کے آغاز پر اتفاق
  • پاکستان قابل اعتماد عالمی شراکت دار کے طور پر آبھر : خواجہ آصف : بھارت سازشوں میں مصروف : عطاء تارڑ 
  • پاکستان اور امریکہ میں تعلقات کی نئی راہیں کھل رہی ہیں،ملک خدا بخش
  • پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے: خواجہ آصف