data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:۔جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اور بلدیہ کراچی میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ تھپٹر مارنے کی سزا موت نہیں ہوسکتی، ٹریفک کی خلاف ورزی پر ای چالان کے نام پر جو جرمانے کراچی میں کیے جارہے ہیں وہ کسی شہر میں نہیں۔ جرمانے پرانے نوٹیفکیشن کے مطابق اور پنجاب کے مساوی کیے جائیں۔

جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں نے ایم جناح روڈ کراچی پر ای چالان کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای چالان کے نام پر کراچی والوں سے بھتہ خوری کی جارہی ہے۔ ای چالان کے نام پر بھاری جرمانے لگائے جارہے ہیں جو منظور نہیں۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میں نیا کمائی کا زریعہ بنا دیا گیا ہے۔ یہ نظام صرف کراچی میں ہی کیوں ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جرمانے بہت کم ہیں یہ زیادتی ہے جو کراچی والوں کے ساتھ کی جارہی ہے، اگر سندھ حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہیں لیا تو عدالت جائیں گے۔

سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہاکہ سڑکوں پر کوئی لائن نہیں، سگنل خراب ہیں، سڑکیں ٹوٹی ہیں انہوں نے الزام لگایا کہ ٹریفک پولیس کا کام بھتہ خوری ہے جو صرف کراچی کے لوگوں سے بھتہ خوری کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کا خون نچوڑنے کی اجازت نہیں ہم عدالت میں جائیں گے اگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو سڑکوں پر بھی آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ایم کیو ایم کا کردار مشکوک ہے۔ ہم ایسے لوگوں کو ساتھ نہیں رکھیں گے جن کا ایک پاﺅں اِدھر ہو دوسرا پاﺅں اُدھر ہو۔ جماعت اسلامی کراچی کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑے گی۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا چالان کے کراچی میں کہا کہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق

ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی جرگہ کے انعقاد کی تجویز پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی گئی، مولانا فضل الرحمان نے قومی جرگہ کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی وفد نے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو  کی۔ پی ٹی آئی وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر اور شہرام ترکئی شامل تھے، جے یوآئی کے مولانا صلاح الدین ایوبی، جلال الدین ایڈوکیٹ، مولانا اسجد محمود ملاقات میں شریک تھے، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پی ٹی آئی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی جرگہ کے انعقاد کی تجویز پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی گئی، مولانا فضل الرحمان نے قومی جرگہ کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔

پی ٹی آئی وفد نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو متحد کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی، محمود خان اچکزئی کے بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق کیا گیا۔ پی ٹی آئی وفد نے کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر جے یوآئی سے تعاون کی درخواست کی۔

متعلقہ مضامین

  • بلدیہ عظمیٰ کاکونسل اجلاس‘12قراردادیں کثرت رائے سے منظور
  • کراچی میں ای چالان کیخلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التو جمع، سہولیات کے بغیر جرمانے ظلم قرار
  • کراچی میں نیا ٹریفک ای چالان سسٹم: 3 دن میں ساڑھے 6 کروڑ کے جرمانے
  • ڈپٹی میئر سے اپوزیشن لیڈر سیف الدین کی قیادت میں وفد کی ملاقات
  • پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات، محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر اتفاق
  • جے یو آئی، پی ٹی آئی کا محمود اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق
  • پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی بنانے پر اتفاق
  • پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق
  • پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق