پی ٹی آئی وفد نے امیر  جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں رہنماؤں نے  موجودہ ملکی سیاسی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو  کی۔

پی ٹی آئی وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر، شہرام ترکئی شامل تھے، 
جے یوآئی کے مولانا صلاح الدین ایوبی، جلال الدین ایڈوکیٹ، مولانا اسجد محمود ملاقات میں شریک تھے، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پی ٹی آئی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن وامان کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی جرگہ کے انعقاد کی تجویز پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی گئی، مولانا فضل الرحمان نے قومی جرگہ کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب، پی ٹی آئی نے جے یو آئی اور محمود خان سے حمایت مانگ لی

پی ٹی آئی وفد نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو متحد کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی، 
محمود خان اچکزئی کے بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق کیا گیا۔

پی ٹی آئی وفد نے کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر جے یوآئی سے تعاون کی درخواست کی۔

اسلام آباد: پی ٹی آئی وفد کی امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد

راہنماؤں میں موجودہ ملکی ،سیاسی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو

خیبر پختونخواہ میں امن وامان کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی جرگہ کے انعقاد کی تجویز پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت

مولانا… pic.

twitter.com/hZOt2MME1X

— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) October 29, 2025

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی وفد

پڑھیں:

بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد

اسلام آباد:

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر حسین بخاری، ہمایوں خان اور جمیل سومرو موجود رہے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، مفتی ابرار شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی، پی ٹی آئی کا محمود اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق
  • پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی بنانے پر اتفاق
  • پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق
  • سپریم کورٹ نے شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کردی
  • پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق
  • سپریم کورٹ: شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے کی درخواست مسترد
  • شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ انتخابات کل، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری
  • بلاول بھٹو، فضل الرحمان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر بیٹھک
  • بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد