پی آئی اے اور کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)پی آئی اے اور کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا، فضائی روابط میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے پی آئی اے ہیڈ آفس اسلام آباد میں سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات، فضائی رابطوں، تجارت، ثقافت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق، ملاقات کے دوران کینیڈین ہائی کمشنر نے کینیڈین ایئر لائنز کے ساتھ کوڈ شیئر اور ایئر کارگو معاہدوں کے حوالے سے پی آئی اے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ان معاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط کے فروغ اور تجارتی حجم میں قابلِ ذکر اضافہ متوقع ہے۔
کینیڈین مصنوعات کی پاکستانی منڈیوں تک رسائی کے لئے پی آئی اے سہولت کاری کرے گی۔ہائی کمشنر نے پی آئی اے کو تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات میں شمولیت کی دعوت بھی دی، جس سے قومی ایئر لائن کو شمالی امریکہ کی وسیع مارکیٹ تک بہتر رسائی حاصل ہو سکے گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ ملاقات پاکستان اور کینیڈا کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات کی اہم کڑی ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کینیڈین ہائی کمیشن کے ساتھ مل کر فضائی سفر اور تجارت کے شعبوں میں مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے مثر اقدامات جاری رکھے گی۔
کینیڈین ہائی کمیشن پی آئی اے کے نیٹ ورک میں توسیع کے لیے کینڈین فضائی کمپنیوں کے ساتھ کوڈ شیئر معاہدوں میں سہولت کاری کرے گی۔ جو قومی ایئر لائن کی بحالی، توسیع اور عالمی سطح پر اس کی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپارٹی کے اندر لڑائی برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کوئی ملوث ہے تو اس کو باہر رکھا جائے،نواز شریف پارٹی کے اندر لڑائی برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کوئی ملوث ہے تو اس کو باہر رکھا جائے،نواز شریف پی ٹی آئی کے ساتھ اب کوئی فیض حمید نہیں، منفی سیاست چھوڑ دے، طارق فضل چوہدری اسلام آباد میں بلدیات کے متبادل نظام لانے کی تیاریاں، وفاقی کونسل کی تشکیل زیر غور پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات کرانے کی منظوری ملکی سالمیت کے خلاف چلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، بلاول بھٹو کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کینیڈین ہائی کمیشن پی آئی اے

پڑھیں:

ایمیزون کا 2030 تک بھارت میں 100 کھرب سرمایہ کاری کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک)ایمیزون کا 2030 تک بھارت میں 100کھرب سرمایہ کاری کا اعلان،آپریشنز اورAI صلاحیتیں بڑھائی جائیں گی،ایک ملین روزگار اور برآمدات بڑھانے کا ہدف ہے۔ بھارت اور امریکا کا دو روزہ تجارتی مذاکرات کا آغاز، روسی تیل درآمد پراثرات کو کم کیا جائیگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امیزون نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2030 تک بھارت میں اپنی موجودگی کو بڑھانے اور مصنوعی ذہانت (AI) کی صلاحیتیں مضبوط کرنے کے لیے 35 ارب ڈالر(100 کھرب روپے) سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ سرمایہ کاری بھارت میں ایک ملین نئے روزگار مواقع پیدا کرنے اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے کی جائے گی۔ اس دوران، بھارت اور امریکا نے دو روزہ تجارتی مذاکرات کا آغاز کیا ہے تاکہ روسی تیل کی درآمدات پر عائد امریکی ٹیرفز کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات، تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • PIA، کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون پر اتفاق
  • مریم نوازسے نیدرلینڈز کے سفیر کی ملاقات، تجارت وسرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
  • پاک عراق وزرائے داخلہ کی اہم ملاقات، زائرین کی سہولت اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  •  برسلز میں پاک عراق وزرائے داخلہ کی اہم ملاقات، زائرین کی سہولت اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ترک وفد کی وفاقی وزیرِ تجارت سے ملاقات، صنعتی و ٹیکنالوجیکل تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ایمیزون کا 2030 تک بھارت میں 100 کھرب سرمایہ کاری کا اعلان
  • پاکستان اور اردن کے درمیان انسدادِ منشیات اور پولیس ٹریننگ تعاون بڑھانے پر اتفاق