پہلی نشست میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا کہ سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی بابند سلاسل ہیں ان کے چار مقدمات میں ضمانتیں ہونا باقی ہیں، پچھلی چار تاریخوں میں ان کے مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جا رہا، اگر ان کا قانونی اور آئینی حق دیا جاتا تو وہ آج اس عرس کی محفل میں جلوہ افروز ہوتے۔  اسلام ٹائمز۔ سلسلہ سہروردیہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم ملتانی نوری حضوری کے 712ویں سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات ملتان میں شروع ہوگئیں، عرس کی تقریبا ت کا آغاز دربار کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کے فرزند اور دربار کے ولی عہد مخدومزادہ زین قریشی نے تقریب غسل و چادر پوشی کے بعد کیا۔ بعدازاں دربار کے احاطہ میں محکمہ اوقاف وپاکستان زکریا اکیڈمی کے زیراہتمام قومی شاہ رکن عالم کانفرنس کی پہلی نشست میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا کہ حضرت بہاالدین زکریا اور حضرت شاہ رکن عالم  کے مریدین پوری دنیا میں موجود ہیں، ان بزرگوں نے ہمیشہ اتحاد اور یکجہتی محبت اخوت اور رواداری کا درس دیا۔ حضرت شاہ رکن عالم نے ساری زندگی تبلیغ اسلام اور اشاعت اسلام میں گزاری، ان کے عرس کی سالانہ تقریب میں ملک بھر کے طول عرض سے ہزاروں افراد شریک ہوتے ہیں، میں ان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اس بابرکت محفل میں وہی لوگ تشریف لاتے ہیں جن کو غوث خود بلاتے ہیں۔

مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا کہ سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی بابند سلاسل ہیں، ان کے چار مقدمات میں ضمانتیں ہونا باقی ہیں، پچھلی چار تاریخوں میں ان کے مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جا رہا اگر ان کا قانونی اور آئینی حق دیا جاتا تو وہ آج اس عرس کی محفل میں جلوہ افروز ہوتے۔ انہوں نے مخدوم شاہ محمود قریشی کا پیغام پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے ملک میں طول و عرض سے جماعت غوثیہ کے ہزاروں افراد کا عرس کی محفل میں شرکت کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع