ڈپٹی میئر سے اپوزیشن لیڈر سیف الدین کی قیادت میں وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ایک وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات میں شہری مسائل، بلدیاتی خدمات اور آئندہ ہونے والے اجلاس کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، جماعت اسلامی کے یوسی چیئرمین نعمان احمد، شاہد فرمان بھی موجود تھے، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، تمام علاقوں میں سڑکوں کی مرمت اور دیگر بلدیاتی خدمات کو بہتر بنانے کے اقدامات جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ میں خود مختلف علاقوں کے دورے کررہا ہوں تاکہ سڑکوں کی بحالی اور عوامی مسائل کا جائزہ لیا جا سکے، ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو ان کی روزمرہ زندگی میں ہرممکن سہولت فراہم کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی خدمات کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے کیونکہ شہر کی ترقی اور بہتری سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر مشترکہ جدوجہد سے ہی ممکن ہے،اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے سٹی کونسل کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ سے آئندہ ہونے والے اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور شہر سے متعلق گفتگو کی،شہری ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی معاملات پر مثبت بات چیت کی گئی، ڈپٹی میئر کراچی نے انہیں یقین دلایا کہ تمام معاملات باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے حل کئے جائیں گے تاکہ کراچی کے شہریوں کو بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈپٹی میئر کراچی
پڑھیں:
سیف الدین کی والدہ انتقال کرگئیں ٗ نماز جنازہ میں منعم ظفر کی شرکت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-08-25
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کی والدہ جمعرات کوانتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ سیف الدین ایڈووکیٹ کی امامت میں بعد نمازِ عشاء الحرمین مسجد پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میںادا کی گئی ،مقامی قبرستان میں تدفین ہوئی ۔نماز جنازہ میں امیر کراچی منعم ظفر خان، نائب امرا کراچی مسلم پرویز، راجا عارف سلطان، انجینئر سلیم اظہر،نوید علی بیگ ،معاون خصوصی برائے امیر کراچی عبد الوہاب ، برجیس احمد ، سیکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی ،، ڈپٹی سیکرٹریز راشد قریشی ،یونس بارائی،عبد الرزاق خان ، عبد الرحمن فدا،ابن الحسن ہاشمی ،انجینئر صابر احمد،وقاص اعظمی ،منیر یعقوب ، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، امر ا اضلاع فضل احد، ڈاکٹر نور الحق، نعیم اختر،سفیان دلاور ، ٹائون چیئر مینزڈاکٹر فواد، نصرت اللہ، ظفر احمد خان، رضوان عبد السمیع ،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، سینئر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد،ناظم کراچی جمعیت آبش صدیقی سمیت اہل محلہ عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔