سنجھورو میں کسی کو منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سنجھورو( نمائندہ جسارت)حکومت سندھ اور ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کی ھدایات پر مختیارکار سنجھورو امجد سعید ڈاھری کے تعلقہ سنجھورو کے مختلف شہروں کے اچانک دورے سبزی پھل فروٹ کی لسٹیں چیک کیں۔منافع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی امجد سعید ڈاہری تفصیلات کے مطابق تعلقہ مختیارکار سنجھورو امجد سعید ڈاہری نے اچانک سے تعلقہ سنجھورو کے مختلف شہروں کے دورے کیے اور اس موقع پر سبزی فروش پھل فروٹ فروش اور کریانہ کی دوکانوں پر ریٹ لسٹ چک کی اس موقع پر مختیارکار سنجھورو امجد سعید ڈاہری نے دوکانداروں پھل فروٹ سبزی فروشوں کو سختی سے تنبہیہ کیا اور کہا کہ ناجئز منافع خوری کی ھرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور دوکاندار سبزی پھل فروٹ والے ریٹ لسٹ نمایاں طورپر آویزاں کرہیں اس موقع پر مختیارکار سنجھورو امجد سعید ڈاہری نے عوام کو کہا کہ وہ بھی ناجائز منافع خوروں کا بتائیں تاکہ ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ھوئے وہ اپنے کسی بھی کام کے لئیے میرئے آفیس تشریف لائیں میری آفیس کے دروازے ان کے لئیے ھروقت کھلے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امجد سعید ڈاہری پھل فروٹ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے، نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی کیمپین کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی وزیر وہاں ہوتا تو الیکشن کمیشن حرکت میں آچکا ہوتا۔ الیکشن کمیشن کی یہ خاموشی ہمیں سمجھ نہیں آرہی۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے الحاق کیا تو اُس کو بھی کینسل کر دیا گیا اور ہمارے اُمیدواروں کو آزاد ڈیکلیئر کر دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام فیصلہ کر چکے ہیں، 7 جون کو تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔ ہم اپنے ووٹ کو محفوظ بنانے کے مکینزم پر کام کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی ایک اور واردات کی تیاری کی جارہی ہے وہ ہم کرنے نہیں دیں گے۔ اس کے خلاف ہمیں اگر گلگت بلتستا ن بند کرنا پڑا تو یہ بھی کریں گے۔