کراچی، پیپلز پارٹی رہنما کے سمیت 2 افراد کےقتل میں ملوث باپ، بیٹا گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
پولیس کے مطابق دونوں ملزم باپ اور بیٹے واردات کے بعد ٰکے پی کے میں جا کر روپوش ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین فائق خان سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو کے پی کے سے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین فائق سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے رواں سال 17 مارچ کو شانتی نگر میں فائرنگ کرکے فائق خان کو قتل کیا تھا، جس کے قتل کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کیا گیا تھا، جبکہ واقعے کے گواہ اسمٰعیل کو بھی ملزمان نے چند گزشتہ ماہ فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزم باپ اور بیٹے واردات کے بعد ٰکے پی کے میں جا کر روپوش ہوگئے تھے، تاہم انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار باپ اور بیٹے کو کراچی منتقل کر دیا ہے، جبکہ فائرنگ کا واقعہ دشمنی کی بنا پر پیش آئے ہیں اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: باپ اور بیٹے کے قتل
پڑھیں:
کوئٹہ : انسانی اسمگلنگ میں ملوث افغان شہریوں سمیت 6 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے بلوچستان زون کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے مختلف کارروائیوں میں افغان شہریوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جو افغان شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان میں عدیل علی، ثناء اللہ، عبدالخالق اور تین افغان شہری شامل ہیں جنہیں کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم عدیل علی کے قبضے سے 3 موبائل فون برآمد ہوئے جس میں انسانی اسمگلروں کے ساتھ ہونے والی بات چیت، تصاویر اور شواہد برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزم عدیل علی کی نشاندہی پر ثناء اللہ اور عبدالخالق کو ایئرپورٹ روڈ سے گرفتار کیا گیا جو بطور ڈرائیور کام کررہے تھے۔ ملزم ثناء اللہ کے قبضے سے شناختی کارڈز کی 11 رنگین تصاویر برآمد ہوئیں جو وہ افغان شہریوں کو مختلف علاقوں میں منتقل کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ انسانی اسمگلروں عبدالہادی اور محمد عیسیٰ کیلئے کام کرتے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔