data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوالالمپور: کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان برسوں سے جاری سرحدی تنازع بالآخر ختم ہوگیا، دونوں ممالک نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ آسیان سمٹ کے 47ویں اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے پایا،  اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم، کمبوڈین وزیراعظم ہن منیت اور تھائی وزیراعظم انوٹن چرن ویراکول بھی موجود تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک تمام دشمنیوں کے خاتمے اور اچھے ہمسایہ تعلقات کے قیام پر متفق ہو گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت 18 کمبوڈین جنگی قیدیوں کی رہائی بھی عمل میں آئے گی جب کہ آسیان ممالک کے مبصرین کو سرحدی علاقوں میں تعینات کیا جائے گا تاکہ امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

خیال رہےکہ  جولائی میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوئے تھے، صدر ٹرمپ اور وزیراعظم انور ابراہیم کی مشترکہ کوششوں سے فائربندی عمل میں آئی جس کے بعد فریقین کے درمیان کشیدگی کم ہوئی۔

امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ  ہم دونوں ممالک کے ساتھ وسیع کاروبار کرتے ہیں، اور اب ہم اسی تعاون کو پائیدار امن کے لیے استعمال کریں گے۔ یہ امن دیرپا ثابت ہوگا۔

کمبوڈین وزیراعظم ہن منیت نے ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک نے امریکی صدر کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے جو کمبوڈین عوام کی جانب سے اظہارِ تشکر ہے، کمبوڈیا امن کے اس معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمد کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو دیرپا فائدہ پہنچے۔

تھائی وزیراعظم انوٹن نے کہا کہ یہ معاہدہ ہماری مشترکہ خواہش کا عکاس ہے کہ ہم اپنے اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کریں اور ایک نئے دور کا آغاز کریں۔ ہمارے عوام عزت کے ساتھ امن کے حقدار ہیں۔

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے بھی دونوں ممالک کے رہنماؤں اور امریکی صدر کی کوششوں کو سراہاتے  ہوئے  کہا کہ دنیا کو آج ایسے رہنماؤں کی ضرورت ہے جو امن کے قیام کے لیے روایتی حدیں توڑنے کا حوصلہ رکھتے ہوں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دونوں ممالک کے امریکی صدر کے درمیان کہا کہ امن کے

پڑھیں:

جنگ بندی معاہدہ: اسرائیلی خلاف ورزیوں پر حماس کا دوسرے مرحلے پر عملدرآمد سے انکار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کرنے پر حماس نے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد سے انکار کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جب تک اسرائیلی خلاف ورزیاں جاری ہیں غزہ میں جنگ بندی اپنے دوسرے مرحلے میں داخل نہیں ہو سکتی۔

حماس عہدیدار نے اپنے بیان میں جنگ بندی معاہدے کے ثالثوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر معاہدے کی پابندی کیلیے دباؤ ڈالیں۔

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے اے ایف پی کو بتایا کہ جب تک اسرائیل معاہدے کی خلاف ورزیوں کو جاری رکھتا ہے اور اپنی ذمہ داریوں سے بھگتا ہے تو دوسرا مرحلہ شروع نہیں ہو سکتا۔

حسام بدران نے مزید کہا کہ مزاحمتی تنظیم نے ثالثوں سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ پہلے مرحلے پر مکمل عمل درآمد کیا جا سکے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کے درمیان بحری دفاع کے تعاون کے نئے مفاہمتی معاہدے پر دستخط
  • کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جھڑپیں جاری، امن معاہدے کیلئے ٹرمپ کی مداخلت آج متوقع ہے
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات
  • پانی کے تنازع پر میکسیکو کو نئے ٹیریف کی امریکی دھمکی
  • صدر ابووو کی شہباز شریف سے ملاقات، فیلڈ مارشل بھی موجود تھے: پاکستان، انڈونیشیا میں 7 ایم او یوز، معاہدے
  • جنگ بندی معاہدہ: اسرائیلی خلاف ورزیوں پر حماس کا دوسرے مرحلے پر عملدرآمد سے انکار
  • پاک انڈونیشیا تعلقات میں نیا موڑ،تاریخی معاہدے طے پاگئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور انڈونیشیا کا ترجیحی تجارتی معاہدے پر نظر ثانی پر اتفاق
  • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں پھر کشیدگی‘ سرحد پر جھڑپیں شروع