پاک انڈونیشیا تعلقات میں نیا موڑ،تاریخی معاہدے طے پاگئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے 7 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے گئے۔وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوووسو بیانتو کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب ہوئی۔پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ کر لیا گیا، پاکستانی طلبا کی انڈونیشیا میں اعلیٰ تعلیم کیلئے انڈونیشین ایڈ سکالر شپ پروگرام پر دستخط کئے گئے۔چھوٹے اوردرمیانے کاروبارکی ترقی کیلئے تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا جبکہ پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان تاریخی دستاویزات اورریکارڈ محفوظ بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان منشیات سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مفاہمتی یادداشت، حلال تجارت اورسرٹیفکیشن کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انڈونیشیا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پاکستان اور
پڑھیں:
پاک، ازبک تاریخی، ثقافتی ، مذہبی وبرادرانہ تعلقات ہیں، خواجہ آصف
اسلام آباد(صغیر چوہدری)اعلامئیہ وزارت دفاع ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائیو کی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات ۔ پاکستان ازبکستان کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مشترکات پرمبنی تعلقات کو بہت اہمیت دیتاہے۔ وزیر دفاع پاکستان ازبکستان کے ساتھ دفاعی تعاون سمیت باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کا ارادہ رکھتا ہے۔ وزیر دفاع ازبک سفیر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ازبکستان حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔