پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعاون کے 7 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے 7 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوووسوبیا نتو موجود تھے۔پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ کر لیا گیا، پاکستانی طلبا کی انڈونیشیا میں اعلیٰ تعلیم کیلئے انڈونیشین ایڈ اسکالر شپ پروگرام پر دستخط کئے گئے۔دونوں ملکوں میں چھوٹے اوردرمیانے کاروبارکی ترقی کیلئے تعاون اور تاریخی دستاویزات اورریکارڈ محفوظ بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔اس کے علاوہ منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مفاہمتی یادداشت، حلال تجارت اورسرٹیفکیشن اور صحت کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ کیا گیا۔
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈونیشین صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کےتعلقات مزید مضبوط ہوں گے، صدر پرابوووسوبیا نتو انڈونیشیا کے مدبر رہنما ہیں، ان کیساتھ بات چیت انتہائی مثبت اور تعمیری رہی۔وزیراعظم نے کہا کہ باہمی تجارت میں توازن پر بات چیت کی گئی، پاکستانی ڈاکٹرز ، پروفیسرز اور ماہرین کو انڈونیشیا بھیجنے پر اتفاق ہوا ہے۔
اس موقع پر انڈونیشیا کے صدر پرابوووسوبیا نتو نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، ہم نے بہت سے شعبوں میں تعاون کےمعاہدوں اور یادداشتوں کا تبادلہ کیا ہے، تعلیم ، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انڈونیشیا کے درمیان اور انڈونیشیا کے پاکستان اور میں تعاون
پڑھیں:
خواجہ آصف سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ دفاع اور اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ آصف سے جمہوریہ تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ طوئر نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی، جس کے دوران دوطرفہ دفاع، ہوا بازی اور اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے بے پناہ باہمی خیرسگالی اور افہام وتفہیم پرمبنی قریبی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
وزیر دفاع نے تمام تصفیہ طلب علاقائی مسائل کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور خطے میں امن اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لیے تاجکستان کی کوششوں کو سراہا۔
تاجک سفیر نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا یقین دلایا۔