حارث رؤف کا بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانے کا اشارہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز

دبئی (آئی پی ایس) حارث رؤف کا بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانے کا عمل سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

پاک بھارت میچ کے دوران باؤنڈری لائن پر کھڑے پاکستانی بولرحارث روف کو بھارتی تماشائیوں نے ہوٹ کیا،اس ہوٹ کے جواب میں حارث روف نے ہاتھ کے اشارے میں بھارتی رافیل جنگی جہاز گرائے جانے کی نقل اتاری۔

گراؤنڈ میں موجود پاکستانی تماشائیوں نے بھی اس موقعے پر رافیل رافیل کے نعرے لگائے،جس کے بعد حارث رؤف کا یہ عمل سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

اسی پر وزیردفاع خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا’’حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ۔‘‘کہا کہ کرکٹ میچ تو ہوتے رہتے ہیں لیکن چھ صفر کی ہزیمت انڈیا قیامت تک نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔

سوشل میڈیا صارفین بھی اس پر تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں کہ ہم کھیل تو نہیں جیت سکے لیکن جنگ میں جیت گئے۔

حارث کا اشارہ اس واقعے کی طرف تھا جب مئی میں پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان کی دہشت گردی کے حوالے سے دوغلی پالیسی بے نقاب ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف پاک بھارت میچ کے لیے پلئینگ الیون فائنل،مزید ایک اورتبدیلی کردی گئی ایشیا کپ: بھارتی غرور خاک میں ملانے کا موقع، پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے ہوں گے پاک بھارت ٹاکرا، محسن نقوی کی قومی ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کیے انڈیا سے میچ، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کر دی ایشیا کپ سپر فور: پاک-بھارت میچ میں متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہی امپائرنگ کریں گے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

سوشل میڈیا کیس: ایمان مزاری و شوہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی ایک عدالت نے انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل ایمان زینب مزاری اور ان کے شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: متنازع ٹوئٹ کیس: ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ گرفتار

یہ کارروائی سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹس کے مقدمے کے سلسلے میں عمل میں آئی۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے لسانی بنیادوں پر نفرت اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی اور ایسا تاثر دیا کہ ملکی افواج دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

گزشتہ ہفتے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے دونوں ملزمان پر فردِ جرم عائد کی تھی تاہم دونوں نے الزامات کی تردید کی۔ عدالت نے آج کی سماعت کے لیے تمام استغاثہ کے گواہان کو طلب کر رکھا تھا۔

عدالتی کارروائی کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ

آج کی سماعت کے دوران ہادی علی چٹھہ نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ جس پر جج محمد افضل مجوکہ نے کہا کہ اگر ایسا مؤقف فردِ جرم عائد ہونے سے قبل پیش کیا جاتا تو مقدمہ کسی اور عدالت کو منتقل کیا جا سکتا تھا لیکن اب صرف ہائیکورٹ ہی اس مقدمے کو دوسری عدالت میں بھیج سکتی ہے۔

چٹھہ نے مؤقف اختیار کیا کہ جج پر دباؤ محسوس ہوتا ہے جس پر جج نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔

مزید پڑھیے: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فردِ جرم عائد، ملزمان کی جج سے تلخ کلامی

ایمان مزاری نے کہا کہ ہم پر فرد جرم ابھی عائد ہی نہیں ہوئی اور الزامات پڑھے بھی نہیں گئے۔ اس پر جج نے جواب دیا کہ میں فرد جرم پڑھ چکا ہوں آپ اپنے وکیل سے تصدیق کر لیں۔

جب جج نے کارروائی جاری رکھنے کا عندیہ دیا تو ایمان مزاری نے کہا کہ اگر جج مقدمہ سننا جاری رکھتے ہیں تو وہ سماعت کا بائیکاٹ کریں گی۔

جج نے جواب دیا کہ اگر آپ بائیکاٹ کرنا چاہتی ہیں تو یہ آپ کا حق ہے۔

وکیل کی عدم موجودگی اور عدالتی نوٹس

وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو ایمان مزاری نے عدالت کو بتایا کہ ان کے وکیل نے وَکالت نامہ واپس لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جج مجوکہ نے کہا کہ وکیل کو عدالت میں پیش ہو کر اس کی تصدیق کرنی ہوگی۔

ایمان مزاری نے وضاحت دی کہ میں وکیل تبدیل نہیں کر رہی وہ خود الگ ہو گئے ہیں۔

اس پر جج نے کہا کہ اگر وکیل نے خود علیحدگی اختیار کی ہے تو وہ آ کر اس کی وضاحت دیں۔

ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ میرا وکیل راستے میں اور استغاثہ جلدی میں ہے لیکن بغیر وکیل کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ عدالت نے کہا کہ وہ وکیل کا انتظار کرے گی اور دونوں سے کہا کہ اپنے وکلا کو فوراً بلا لیں۔

ناقابل ضمانت وارنٹ اور شوکاز نوٹس جاری

بعد ازاں جج محمد افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیے: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت، فردِ جرم عائد لیکن کارروائی مؤخر

عدالت نے دونوں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے جس میں پوچھا گیا ہے کہ کیوں نہ ان کی ضمانت منسوخ کر دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایمان مزاری ایمان مزاری اور شوہر ایمان مزاری کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ ہادی علی چٹھہ

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں موٹرسائیکل پر 6 بچوں کو بٹھانے پر شہری کا 22 ہزار روپے کا چالان
  • سوشل میڈیا کیس: ایمان مزاری و شوہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • مداحوں نے سدرہ نیازی کو ’پاکستانی کترینہ کیف‘ قرار دے دیا
  • آئی سی سی کا دوغلا پن ‘حارث رئوف 2میچوں کیلئے معطل‘بھارتی کپتان پر صرف جرمانہ
  • آج کے وزیر داخلہ کل جب صحافی تھے، محسن نقوی کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • متنازع بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ، اداکار زاہد احمد نے معافی مانگ لی
  • سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنیوالے نان فائلرز کی لسٹیں تیار
  •  داعی کی حیثیت سے سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرناچاہیے‘ فریحہ فواد
  • ’’سوشل میڈیا کے شور میں کھویا ہوا انسان‘‘
  • ’تمام سوشل میڈیا کریئیٹرز جہنم میں جلیں گے‘، اداکار زاہد حسین نے اپنے بیان کی کیا وضاحت کی؟