ایشیا کپ: پاکستان ٹیم کی یکطرفہ شکست پر شعیب اختر کا سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایشیا کپ سپر فور میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی یکطرفہ شکست پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شعیب اختر نے میچ کے بعد ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کے پاس 200 رن بھی بورڈ پر ہوتے تب بھی بولرز اس کا دفاع نہیں کر پاتے۔ اگر فہیم کو بولنگ کرنی تھی تو نئی گیند کا استعمال کرنا چاہیے تھا، اگر وہ صائم کی جگہ لے لیتے تو وہ کارآمد ثابت ہوتے۔
شعیب اختر نے کہا کہ ابرار سے پہلے پارٹ ٹائم باؤلرصائم ایوب آ رہے ہیں۔ ابرارآپ کے مین باؤلر ہیں۔ آپ کی باؤلنگ لائن اپ اس قابل نہیں تھی، اگر پاکستانی ٹیم نے 200 رن بھی بنائے ہوتے تب بھی بولرز اس کا دفاع نہیں کرپاتے ۔
شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کی باؤلنگ ناقص تھی۔ حارث رؤف نے حریف کےایک بھی بلے باز کو آؤٹ نہیں کیا۔ ہندوستانی بلے باز اپنی غلطیوں سے آؤٹ ہوئے۔ سوریا کمار یادیو نے غلط شاٹ کھیلا اور پاکستان کو وکٹ مل گئی۔ یہ میچ تواتنا آگے بھی نہیں جاتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذرا سوچیں، اس ٹیم کے پاس کے ایل راہل نہیں ہے۔ وہ ہمیشہ گیند بازوں کو مارتا ہے۔ کے ایل راہل کو سنجو سیمسن کی بجائے ٹیم میں ہونا چاہیے تھا۔ سنجو سیمسن ٹیم انڈیا کی کمزور کڑی تھے۔ اسی وجہ سے میچ 19 ویں اوور تک چلا۔
شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ ابھیشیک شرما اگر کچھ دیر اور کریز پر رہتے تو میچ پانچ اوور پہلے ہی ختم ہوجاتا، ان کے آؤٹ ہونے کی وجہ سے مقابلہ انیسویں اوور تک گیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
ایشیا کپ: بھارت نے اومان کو 21 رنز سے شکست دے دی
ابوظہبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے اومان کو 21 رنز سے ہرادیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ اوپنر ابھیشیک شرما نے 15 گیندوں پر 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ سنجو سیمسن نے 45 گیندوں پر 56 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ ان کی اننگز میں تین چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔
اومان کی جانب سے شاہ فیصل اور عامر کلیم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ، سپر 4 میں کس ٹیم کا کس سے مقابلہ کب؟ شیڈول جاری ہوگیا
جواب میں اومان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 167 رنز بنا سکی۔ اوپنر عامر کلیم نے 46 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ حماد مرزا نے 33 گیندوں پر 51 رنز اسکور کیے، تاہم دونوں بیٹسمینوں کی محنت ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔ بھارت کی جانب سے ہردک پانڈیا، ہرشت رانا، ارشدیپ سنگھ اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سنجو سیمسن کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ اومان کے عامر کلیم ایوارڈز میں سب سے نمایاں کھلاڑی (MVP) رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابوظہبی اومان ایشیا کپ بھارت