ہماری قومی سلامتی امریکہ و یورپ کی خواہش پر نہیں بن سکتی، مئیر تہران
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں علی رضا زاکانی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ڈیفنس کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بڑھا رہے ہیں اور اسی وجہ سے ہمارے لئے یورپ کی باتیں قبول کرنا ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صدارتی امیدوار اور تہران کے میئر "علی رضا زاکانی" نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو كی، جس میں انہوں نے ایران كے میزائل پروگرام اور اس كی رینج سے متعلق امریكہ و یورپ کے خطرناک عزائم پر تبصرہ کیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ یورپ اپنی خواہشات اور آرزووؑں کا اظہار کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے غیر قانونی مطالبے قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ طے نہیں کہ ہم اپنے آپ کو یورپ کی غیر قانونی خواہشات کے مطابق ڈھالیں۔ ہمارے لئے قومی سلامتی اور قومی صلاحیتیں سب سے اہم ہیں۔ علی رضا زاکانی نے کہا کہ ہم اپنے ڈیفنس کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بڑھا رہے ہیں اور اسی وجہ سے ہمارے لئے یورپ کی باتیں قبول کرنا ممکن نہیں۔ دوسری جانب حال ہی میں ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے ڈائریکٹر جنرل علی لاریجانی نے اشارہ کیا کہ مغرب، تہران کے ساتھ مذاکرات میں میزائل ٹیکنالوجی کو شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اصرار کر رہے ہیں کہ ہمیں اپنی میزائل انڈسٹری پر بات کرنی چاہئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے یورپ کی
پڑھیں:
ہم نے "صمود" امدادی قافلے کی حفاظت کیلئے اپنی بحریہ تعینات کر دی، سپین
اپنے ایک انٹرویو میں پیڈرو سانچیز کا کہنا تھا کہ امید ہے كہ صیہونی رژیم، "صمود" امدادی بیڑے پر اپنے مجرمانہ اور غیر قانونی حملوں کو نہیں دہرائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آج سپین کے وزیر اعظم "پیڈرو سانچیز" نے غزہ کی جانب جانے والے صمود امدادی بیڑے پر اسرائیل کے دوبارہ حملے کے بارے میں اشارتاً انتباہ جاری کیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار CNN کی میزبان "کرسٹیئن امان پور" کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ صیہونی رژیم "صمود" امدادی بیڑے پر اپنے مجرمانہ اور غیر قانونی حملوں کو دوبارہ نہیں دہرائے گی۔ تاہم انہوں نے اس امر کی بھی وضاحت کی کہ ہم نے غزہ کے لئے جانے والے اس بیڑے کی حفاظت کے لئے اپنے بحری جہاز تعینات کئے ہیں تا کہ اسرائیلی فوج کے حملے کے امکان کو کم کیا جا سکے۔ البتہ ہمیں امید ہے کہ اب ایسا نہیں ہو گا۔