معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز اور میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو نے شادی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلینا گومز اور بینی بلانکو کی شادی کی تقریب گزشتہ روز کیلی فورنیا میں منعقد ہوئی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کا ایک سلائیڈ شو ’9.

27.25‘ کی تاریخ کے ساتھ پوسٹ کیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Selena Gomez (@selenagomez)


سوشل میڈیا پر شیئر کردہ پوسٹ میں 33 سالہ گلوکارہ سیلنا گومز کو سفید عروسی لباس جبکہ 37 سالہ میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو ٹکسڈو میں دکھائی دیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نوبیاہتا جوڑے نے اپنے یادگار دن کے لیے رالف لارین کے عروسی جوڑوں کا انتخاب کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی اس تقریب میں 170 مہمانوں نے شرکت کی، جس میں سیلنا کی قریبی دوست ٹیلر سوئفٹ سمیت کئی امریکی پاپ اسٹارز اور دیگر دوست شامل تھے۔

یاد رہے کہ سلینا گومز اور بینی بلانکو نے 2023 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی اور دسمبر 2024ء میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بینی بلانکو سلینا گومز

پڑھیں:

نادراحکام نے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں

خورشیدرحمانی: نادراحکام نے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں۔
نادراحکام کاکہناہے کہ شہری بلاضرورت اپنی اصل دستاویزات فوٹوکاپی نہ کرائیں بلکہ صرف اصل دستاویزات دکھائیں۔
نادرا حکام کے مطابق نادرا دفاتر میں نادرا کی جاری کردہ دستاویزات مثلاً شناختی کارڈ، ایف آر سی، ب فارم وغیرہ اصل کے بجائے اس پر لکھا ہوا نمبر ساتھ لائیں۔

 نادراحکام کے مطابق دیگر اداروں کی جاری کردہ مطلوبہ دستاویزات کو ساتھ لانا ضروری ہے،نادرا دفاتر میں دستاویزات اسکین کرنے کے بعد واپس کر دی جائیں گی۔
 
 

کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے

متعلقہ مضامین

  • افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے دوسری شادی کرلی، تصاویر وائرل
  • نادراحکام نے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں
  • اقرار عزیز کے ہاں دوسری اولاد کی پیدائش متوقع، دلچسپ انداز سے خوش خبری سنائی
  • اسپاٹیفائی کا نیا فیچر، اب گانے براہِراست واٹس ایپ پر شیئر کرنا ممکن ہوگیا
  • افغان کرکٹر راشد خان نے دوسری شادی کرلی
  • مرد آہن جب جیل سے نکلا تو یہ عدالتیں ختم کردیں گے: چیئرمین پی ٹی آئی
  • امریکا نے شام پر عائد پابندیاں عارضی طور پر ختم کردیں
  • عروب کو گھسیٹنا بند کردیں: ڈکی بھائی کے بھائی ضیا ذوالفقار کا جذباتی ویڈیو پیغام
  • ڈیڑھ کروڑ کے زیورات اور ایک کروڑ کا لباس، مولانا طارق جمیل نے نکاح پڑھایا، ڈاکٹر نبیہہ کی شادی توجہ کا مرکز
  • ملک میں پائیدار سرمایہ کاری کیلیے اقدامات کرنے کی ضرورت